training program organized by Dawat-e-Islami Kotli Loharan 184

دعوت اسلامی کوٹلی لوہاراں کے زیر اہتمام 15 روزہ تربیتی پرگروام کے اختتام پر تقریب

کامران سلہری (کوٹلی لوہاراں نامہ نگار کے مطابق)

دعوت اسلامی کوٹلی لوہاراں کے زیر اہتمام 15 روزہ تربیتی پرگروام کے اختتام پر تقریب تقسیم اسناد و انعامات کا اہتمام کیا گیا جس میں 33 فارغ التحصیل نوجوانوں میں اسناد دی گئیں۔اس موقع پر منتظم اعلی علامہ ابوبکر حفیظ عطاری کا کہنا تھا کہ فروغ دین کے اس مشن میں نوجوانوں کی تربیت اولین ترجیح ہے۔کیونکہ نوجوان ہی امت کا چہرہ ہیں۔اس موقع پر صاحبزادہ ضیااءلمصطفی شریفی اور علامہ محبوب رفیق کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں دین فہمی کا یہ کامیاب پروگرام اللہ اور اس کے رسولﷺ کی رضا کا سبب ہے۔دین کی بنیادی باتیں ہر مسلمان ہر سیکھنا فرض ہیں۔اس موقع پر قاری شہزاد شریفی، امیر تحریک لبیک دانش مغل ، انجینئر نعیم سڈل ،کامران سلہری علامہ عابد عطاری، علامہ نعیم عطاری و دیگر نے نوجوانوں میں اسناد اور تحائف تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں