کراچی میں اندرون "شہر قائد" میں "ہیوی ٹریفک" کے داخلے پر پابندی پر عمل درآمد میں ٹریفک پولیس ناکامی سے دوچار 246

کراچی میں اندرون “شہر قائد” میں “ہیوی ٹریفک” کے داخلے پر پابندی پر عمل درآمد میں ٹریفک پولیس ناکامی سے دوچار

کراچی /بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کراچی ٹریفک پولیس کے ذمہ داران صبح 6 سے رات 11 بجے کے دوران “ہیوی ٹریفک” کے داخلے اور حکم پر 100 فیصد عمل درآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہو گئی، جس سے ٹریفک کے نظام میں تعطل کے ساتھ ساتھ عوام اور شہری بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں، مگر ٹریفک حکام کی طرف سے تمام اعلانات اور دعوے “ہوا میں اڑ گئے” اور دن بھر اور رات کے تمام اوقات میں با کثرت ہیوی ٹریفک تسلسل کے ساتھ دیکھنے کو مل رہی ہیں ،اس حکم نامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے ہیوی گاڑی کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں