بشریٰ بی بی اٹک جیل پہنچ گئیں، سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت 191

توشہ خانہ جعلی سازی کیس، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے توشہ خانہ جعلی سازی کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی ہے.
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی اپنے وکیل ہمراہ دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس کی عدالت میں پیش ہوئیں ،بشریٰ بی بی کے وکلاءنے دلائل کیلئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا.
دوران سماعت پولیس کی جانب سے بشریٰ بی بی کی گرفتاری مانگی گئی ، پولیس نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے کی تفتیش آگے بڑھانے کیلئے بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب ہے ۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں