رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اس شہر کی پھر سے خدمت کروں گا، راؤ انوار
نقیب اللہ محسود قتل کیس میں بری ہونے والے ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہ آج جھوٹا کیس انجام تک پہنچ گیا، اس شہر کی پھر خدمت کروں گا اور ظالموں سے آخری سانس تک لڑتا رہوں گا.
نقیب اللہ محسود قتل کیس میں بری ہونے والے ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہ آج جھوٹا کیس انجام تک پہنچ گیا، اس شہر کی پھر خدمت کروں گا اور ظالموں سے آخری سانس تک لڑتا رہوں گا.
نقیب اللہ قتل کیس میں باعزت بری ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ جھوٹے کیس کا آج انجام ہوگیا،اللہ نے اور جج نے ہمارے ساتھ انصاف کیا ہے، کیس سے متعلق مزید چیزیں بھی میڈیا کو بتاؤں گا، جس کو گولی لگی اس کا نام نقیب اللہ نہیں نصیب اللہ تھا اس کی غلط تصویر میڈیا پر چلوائی گئی.
ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo OO
غیر اعلانیہ بجلی کے بریک ڈاؤن نےعوام کو پانی سے محروم کر کے رکھ دیا بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا سارے دن کی لوڈشیڈنگ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی عوام میں غیر یقینی کی صورتحال اور سیاسی افواہیں گردش کرتی رہی نہ بجلی نہ پانی لوڈشیڈنگ عوام کی پریشانی میں اضافہ کر گئی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دی یو پی ایس ٹس ہو گئے لوگ موم بتی دکانوں پر ڈھونڈتے رہے بجلی کی بندش نے نظام زندگی تباہ کر دیا نہ کاروبار نہ پانی لوگ پانی کی تلاش میں گیلین ہاتھ میں لیے گھومتے رہے مرد و خواتین سمیت بچے بچیاں پانی حاصل کرنے کے لیے ایک علاقے سے دوسرے ایرییے میں خوار ہوتے نظر ائے نہ بجلی نہ پانی لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے جب علاقائی واپڈا افس سے رابطہ کیا گیا تو وہ بھی لوڈشیڈنگ کی وجوہات نہ بتا سکے سب کاایک ہی جواب تھا کہ پتہ نہیں کب بجلی آئے گی اور عوام کو پانی کب ملے گا.
ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo OO
*** کراچی میں مزید سردی بڑھے گئی!
محکمہء موسمیات کراچی کے مطابق اگلے تین روز میں کراچی اور سندھ بھر میں مزید سردی بڑھے گئی، درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آلودگی کے پیش نظر کراچی دنیا کے بارھویں نمبر پر آ گیا ہے،
ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo OO
** وزیراعظم شہباز شریف کراچی آئیں گئے
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 27 جنوری کو کراچی آئیں گئے، اور “گرین لائن ایکسپریس ٹرین” کا افتتاح کریں گئے, یہ ٹرین اسلام آباد سے کراچی کینٹ تک چلائی جائے گئی، ٹرین کے مسافروں کے لئے ایڈوانس بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس نئی ٹرین کی بوگیاں چین سے منوائی گئی ہیں، دوران سفر مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گئیں
ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo
** گیس کی سپلائی کا تعطل
اگلے ماہ فروری میں گیس کی سپلائی کا شدید بحران پیدا ہو گا، گیس کی قیمتوں می آضافہ کے ساتھ گیس کی قلت کا بھی روا کو سامنا کرنا پڑے گا،
ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo
** امیتابھ بچن کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ
سعودی عرب نے امیتابھ بچن کو “لائف ایچویمنٹ ایوارڈ” سے نواز دیا ہے، جوائے ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ریاض میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر کے فنکاروں نے بھرپور شرکت کی، 80 سالہ امیتابھ بچن اور 60 سالہ اپنے کامیاب ترین فلمی سفر کے اعزاز میں اور عالمخ ائوارڈ کے طور پر “عالمی سفیر” کے اعزاز سے بھی نوازا ہے
ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo
** نیشنل گرڈ اسٹیشن کی سپلائی متاثر
آج صبح سات بجے سے نیشنل گرڈ اسٹیشن کی سپلائی سے پورے پاکستان میں بجلی کا شدید بریک ڈاون سے لوگ پریشانی سے دوچار، ابھی بھی بجلی کا سلسل بحال نہی ہو سکا.
ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود 1 فیصد بڑھا دی گئی
گورنر سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کردیا،شرح سود 16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردی گئی۔گورنر سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ مہنگائی کا دباﺅ برقرار ہے، اگر دباﺅ برقرار رہا تو مہنگائی بڑھ سکتی ہے ، انہوں نے کہاکہ درآمدات میں کافی فرق آ رہا ہے،لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں بہت سے مسائل ہیں،جی ڈی پی گروتھ 2 فیصد سے کم رہ سکتی ہے.گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ مہنگائی میں اضافے کا رحجان ہے ، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے شرح سود بڑھائی ،مہنگائی کا زور ہے قیمتوں میں استحکام ضروری ہے،ان کاکہناتھا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ جولائی سے دسمبر تک 3.7 ارب ڈالر رہا،قرضوں کی ادائیگیوں کااثر ہمارے ذخائر پر پڑتا ہے ، ہم اپنے ٹارگٹ کے مطابق چل رہے ہیں ،ڈالرز نہیں آ رہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباﺅ ہے ۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ آئی ایم ایف کے نویں جائزے کے بعد ڈالرز آئیں گے،جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر پر دباﺅ میں کمی آئے گی۔
ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے اعلان کیاہے کہ ہارن رشید کو چیف سلیکٹر تعینات کر دیا گیاہے.
نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل بورڈ میٹنگ بہت عرصے سے نہیں ہو رہی تھی، چار فروری کو بحرین میں ا ے سی سی کی بورڈ میٹنگ ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی افواہیں گردش کر رہی تھیں اس لیے اعلان کر دیا گیاہے ، سلیکشن کمیٹی کے دوسرے ارکان کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا ، ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے ، وہ نئے چیف سلیکٹر ہوں گے.
159