رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کیلئے 18 ارب روپے موصول ہو گئے.
الیکشن کمیشن کو رقم پری الیکشن اخراجات کی مد میں فراہم کی گئی ہے،الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیبرپختونخوا انتخابات میں رقم استعمال کرنے کافیصلہ کیاہے.الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق نیا تخمینہ بھجوانے کافیصلہ کیا ہے، ذرائع کاکہناہے کہ 2 اسمبلیوں میں الگ الیکشن کے باعث عام انتخابات پر اخراجات 10 ارب سے زائد بڑھ گئے ،الیکشن کمیشن نے پہلے عام انتخابات پر47 ارب روپے کا تخمینہ بھجوایاتھا، ذرائع کاکہناہے کہ 2 اسمبلیوں میں الگ انتخابات کے باعث اب اخراجات 57 ارب سے زائد ہونگے.
OOO OOO OOO OO OOO OOO OOO OOO
** 4 سال کے دوران 42 صحافیوں کا قتل
پاکستان کے اندر گزشتہ 4 سالوں کے دوران 42 صحافیوں کو بےدریغ قتل کر دیا گیا، اور جن میں سے صرف ایک کے قاتل کو سزا دی گئی، 50% فیصد سے زائد قاتل گرفتار ہی نہی ہو سکے، حکومت کو قانون سازی کرتے ہوئے صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے، آخر صحافی برادری اپنے خون کا حساب کس سے لے گئی؟
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
** گرین لائن ایکسپریس کا دوباہ اجراء
پاکستان ریلوے نے “گرین لائن ایکسپریس ” کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے، نئی کوچز پر مشت،ل یہ ٹرین جمعہ 27 جنوری کو اسلام آباد سے کراچی کے لئے اپنے سفر کا آغاز شروع کرے گئی، دوران سفر مسافروں کی دی گئی تمام سہولیات کو مدنظر رکھا جائے گا
OOO OOO OOO OO OOO OOO OOO OOO
** سعودی عرب نے کھیلوں کے فروغ کے لئے امریکہ سے “فارمولا ون” خریدنے کے لئے آپ ی کوششوں کو تیز کر دیا ہے ہے اس مقصد کے لئے سعودی عرب کی حکومت نے 20 ارب ڈالرز کی بولی کی افر کر دی ہے، تاہم “لبرٹی نے” یہ بولی مسترد کر دی ہے، سعودی عرب اس سال کھیلوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کھیلوں کے فروغ پر اربوں ڈالرز خرچ کرنے کے وسیع منصوبوں پر کام کر رہا ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
** کراچی میراتھون روٹ کا دورہ
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے آج میراتھون روٹ کا دورہ کیا، دورے کا آغاز نشان پاکستان سے سی ویو کلفٹن سے کیا، اس موقع پر اعلی افسران بھی موجود تھے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
** ایک ہزار سال بعد چاند زمین کے قریب ہو گا
“میڈیا رپورٹس” کے مطابق ایک ہزار سال بعد آج زمین کے انتہائی قریب آئے گا، 1030 کے بعد پہلی بار نیا چاند زمین سے 356،568 کے بعد سے زمین کے قریب ترین آئے گا، 21 جنوری 2023 بروز اتوار سے جنوب مغرب میں غروب آفتاب کے بعد بہترین طور پر دیکھا جا دکے گا،
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
سونا مہنگا ہو گیا
عالمی مارکیٹ کے مطابق سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بلند ہو گئیں، اور مارکیٹ میں سونا 700 روپے مزید مہنگا ہو گیا، اب سونا 2 لاکھ دے زائد فی گولا کی بلند ترین سطح پر پنہچ چکا ہے،
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
ہر قائد کی مقامی عدالت میں حلیم عادل شیخ کیخلاف سعید غنی کے تک عزت کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کلہاڑی کا زخم صحیح ہو جاتا ہے زبان کا نہیں، تھنڈا مزاج ہو تو ہر مسئلہ حل ہو جاتا ہے. حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کا دعویٰ کر رکھا ہے، جس کی سماعت کے دوران عدالت نے دونوں کو گلے ملوا دیا، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میرے الفاظ سے سعید غنی کو تکلیف پہنچی تو معذرت خواہ ہوں ، جس پر عدالت نے ان سے کہا کہ اپنے الفاظ واپس لیں ، حلیم عادل شیخ نے کہا بیٹھ کر بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن الفاظ واپس نہیں لوں گا۔
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
طالبہ پر تشدد کی ویڈیو کا معاملہ، ملزمان کی عبوری ضمانت منظو ر
سیشن کورٹ میں تشد دکیس میں نامزد طالبات کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی گئی ، عمائمہ قیصر، جنت ملک اور کائنات ملک نے درخواست دائر کی، درخواست میں تشدد میں نامزد طالبات کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مدعی کی بیٹی خود نشے کی عادی ہے ، اور ہمیں بھی نشے پر لگانا چاہتی تھی.
سیشن جج ظفر اقبال نے سماعت کی اور پولیس کو طالبات کو 30 جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے ، اور ملزمان کو 50، 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے.
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ حقیقت ہے”” کہ کراچی سپر ہائی وے HIGHWAY پر ڈاکوؤں نے سال 2023 کے آغاز پر چوری کی انوکھی واردات کر ڈالی، ڈاکوؤں نے پولٹری فارم سے انڈوں کو لے کر اندرون شہر آنے والی وین کو ڈاکوؤں نے روک کر گاڑی کے ڈرائیور سے آنڈوں سمیت گاڑی چھین لی اور ڈرائیور کو خطرناک نتائج کی خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے کے بعد اصل مالک کو رفوچکر ہونے پر مجبور کر دیا، یہ کراچی کی تاریخ کی پہلی اور انوکھی چوری کے طور پر رواں سال میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی چوری کی واردات ہے، پولس نے فوری کاروائی کا ثبوت دیتے ہوئے اس انوکھی چوری کے ڈاکووں کے خلاف کاروائی اور نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور اس منظم چوروں کی گرفتاری کے لئے متحرک ہو گئی ہے، اب دیکھنا ہے کہ پولس والے چوروں کی تلاش کریں گئے یا پھر اپنے پولیس کے عملہ کے ساتھ چوری شدہ
“”گرم انڈوں”” سے لطف اندوز ہوں گیے اور اپنی باڈی کو کراچی کی سرد ہواوں سے بچائیں گئے،،،،؟ اور دیکھتے ہیں کہ جیت کس کی ہوتی ہے.