Today's top news 145

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

** پائلٹ محمد اویس انصاری اور وقاص انصاری کی دادی گزشہ دنوں طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال فرما گئیں اللہ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل بھی عطاء فرمائے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
سپریم کورٹ نے ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا.
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے ملازم کی تنخواہ میں اضافے کے کیس پر سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے اپیل زائد المعیاد قرار دے کر خارج کردی۔ریلوے ملازم غیاث کی درخواست پر سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کیا آپ کے مو¿کل نے تنخواہ میں 75 روپے کا اضانہ نہ ملنے پر اپیل دائرکی جس کے مطابق 1983 میں ان کی بنیادی تنخواہ میں75 روپے اضافہ ہوناچاہیے تھا۔
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
** میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی ایک فیصد اشرفیہ ملک کی 40% سے زائد دولت کی مالک ہے اور عوام کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد کی تعداد میں ہونے لگا ہے، سال 2012 سے سال 2022 کے دوران بھارت میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم میں بہت زیادہ اضافہ ہوا اس سے ملک کی 40% ،لکی دولت بھارت کی ایک فیصد اشرفیہ کی ملکیت رہی سال 2022 ہندوستان ایک ارب شہریوں کی تعداد تک پہنچ گئی جو سال 2021 اب ہندوستان دنیا بھر کا چوتھا امیر ترین ملک بن گیا ہے
OOO OOO OOO OO OOO OOO OOO OOO
** بے نظیر انکم اسپورٹس پروگرام میں وسیع پیمانے پر بےضابطگیوں کا بڑا انکشاف ہوا ہے 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد مستحق افراد کو سال 2014 سے 2019 تک ماہانہ وظیفہ ہی نہی مل سکا اور غریب بیچارے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں
OOO OOOOOO OOO OOO OOO OOO
* آرٹس کونسل کراچی کے 5 نئے منصوبوں کا افتتاح وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ دنوں کر دیا، اور کراچی کو باقائدہ طور پر کراچی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر پورے کراچی کے عوام کو فخر ہے، اسی سال لاہور میں 10 تا 12 فروری کو سب سے بڑا پاکستان لٹریچر فیسٹیول ہو گا
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
**کراچی کی ممتاز تعلیمی شخصیت عابد قیوم علوی رضائے الہی سے انتقال فرما گئے مرحوم کی وفات پر ادبی سماجی اور علمی شخصیات نے اپنے اپنے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
** سینئر صحافی کالم نویس اور سیاسی تجزیہ کار اعجاز احمد طاہر اعوان کے کزن حاجی کفائت اللہ اعوان کی چھوٹی ہمشیرہ کا گوجرانوالہ میں انتقال ہو گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون، اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائیں اہل خانہ کو صبر کی توفیق دیں اور ان کی کوتاہیوں سے عفو و درگزر کا معاملہ فرمائیں۔
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
ملک کے شعبہ ادب، فلم ٹی وی اور اسٹیج سے منسلک اداکاروں, فنکاروں گلوکاروں کی موت سے پہلے، مالی معاونت کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت بروقت عملی اور انسانیت کے رشتہ کو مدنظر رکھ کر فوری کوئی مثبت قدم اٹھائے، وگرنہ موت کے بعد اور بیماری کے آخری ایام میں سب بیکار چلا جائے گا اور آپ سب کی آخرت بھی تباہ ہو جائے گئی،
پی این پی PNP کا خصوصی پیغام
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
پاکستان تحریک انصاف کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نگران وزیراعلیٰ کیلئے تجویز کردہ شخصیت نے معذرت کرلی۔
اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے نمائندے ملک احمد خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے مسلم لیگ (ن) نے مشاورت کے بعد سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کے نام پر بھی اتفاق کیا، لیکن انھوں نے اس پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وکلا ءسیاست کی ذمے داریوں اور تقاضوں کی بنا ءپر معذرت کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں