Today's top news Ijaz Ahmed Tahir Awan 176

آج کی اہم خبریں

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

** کامران خان ٹیسوری اور آفاق احمد کی ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور مہاجر قومی موومنٹ کے قائد آفاق احمد دونوں راہنماوں نے ملاقات کی، دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات کے خاتمہ کی طرف جمعہ کو پہلا قدم تھا،

** ** ** ** ** ***
** کراچی یونیورسٹی کے عقب میں جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائیر برگیڈیئر کی ایک گاڑی نے ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا مگر آگ لگنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہی ہوا
** ** ** ** ** ** *
** پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے گلے کا کامیاب آپریشن 2 گھٹنے کے بعد ماہرین ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا، انکے گلے لے دو گلینڈ نکال دئے گئے ہیں مسلم لیگ ن کے خواتین ونگ نے مریم نواز شریف کے کامیاب آپتیش پر مبارک باد اور جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ہے
** ** ** ** ** ** **
** خشک میواجات کی قیمتیں آسمان پر
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹ میں خشک میواجات کی قیمتوں کو آگ لگ گئی ہے اور متوسط خاندان کے افراد چنغوزہ، مونگ پھلی اور اخروٹ کی قیمتیں بلند ترین سطح پر، خریداروں کی پہنچ سے بہت دور
** ** ** ** ** ** *
** سندھ میں اس سال کاروکاری عروج پر
سندھ میں گزشتہ سال 123 افراد کو “کاروکاری کے الزام”میں قتل کر دیا گیا، جس میں 99 خواتین اور 24 مرد شامل تھے، سب سے زیادہ ہلاکتیں لاڑکانہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں ہوئیں، امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان میں سے کسی ایک کو بھی سزا نہی مل سکی،
** ** ** ** ** ** *
** آٹے کی قیمتیں آسمان پر…
فلور مالکان نے آٹے کی سستی فراہمی پر اپنی من مانیاں شروع کر دی ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہی ہے، آٹے کی 50 کلوگرام کی بوری جو پہلے 6500 تھی اب نئی قیمت 7500 کر دی گئی ہے اب روٹی 20 روپے سے 25 روپے کی کر دی گئی ہے،اس کے علاوہ انڈے فی درجن 280 سے نئی قیمت 300 روپے فی درجن کر دی گئی ہے
** ** ** ** ** ** *
** پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاوس” کا قیام
سعودی عرب کا “پاک ٹیکنالوجی ہاوس” قائم کرنے کا اعلان سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے پاکستا اور سعودی عرب کے مابین “پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاوس” قائم کرنے کا باقائدہ طور پر اعلان کیا ہے، اس کا ہیڈکوارٹر ریاض اور پہلی شاخ لاہور میں قائم کی جائے گئی، دونوں ممالک کے درمیان 300 سو سے زائد مشترکہ پراجیکٹ پر کام شروع کیا جائے گا
** ** ** ** ** ** *
** کراچی میں گیس کی بندش سے پریشانی
کراچی میں گیس کی گھریلو بندش سے مشکلات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا، جس دے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈی ہو گئے ہیں، گیس پریشر بھی نہ ہونے کے برابر ہو گیا ہے، اور گیس کی فروخت کرنے والے دکانداروں کی چاندی ہو گئی ہے، من مانے ریٹس سے لڑائی جھگڑوں تک نوبت آ گئی ہے، عوام گھروں سے باہر مہنگے دامو پر کھانا کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں