Today's top news 126

رپورٹ :اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

**حکومت نے نیشنل اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں قومی سلامتی اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے ،اجلاس میں گورنر اور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شرکت کریں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو ہدایات جاری کریں گے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کی حالیہ لہر پر بریفنگ دیں گے.
———————————————————
**شیخ رشید کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا
آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں شیخ رشید کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پرجج نے استفسار کیا کہ مجھے مقدمہ میں وہ جملہ دکھائیں جہاں دفعہ 120 لگتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہاکہ شیخ رشید آصف زرداری کے خاندان کیلئے خطرہ پیدا کر رہے ہیں ، شیخ رشید کو دفعات کے مطابق سات سال قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے،شیخ رشید نے بیان دیا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی،پاکستان میں لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر گلے کاٹنے پر آجاتے ہیں۔
———————————————————
**شیخ رشید کو جس حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اس بارے مزید کہنا تفتیش کو متاثر کرےگا، ترجمان اسلام آبادپولیس کی توڑ پھوڑ کی تردید
ترجمان اسلام آباد پولیس نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے گھر میں توڑ پھوڑ اور ملازموں پر تشدد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید احمد کو جس حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اس بابت مزید کہنا تفتیش کو متاثر کرے گا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہناتھاکہ شیخ رشید کے گھر پر بچے موجود نہیں تھے، شیشے توڑے گئے اور نہ ہی توڑ پھوڑ کی گئی ،ترجمان کاکہناتھا کہ شیخ رشید نے پولیس افسران سے بدسلوکی اور نازیبا زبان استعمال کی ، شیخ رشید کے کسی ملازم سے ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔
———————————————————
** آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ایل پی جی) نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے چند روز بعد ایل پی جی کی قیمت میں 59 روپے 60 پیسے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا ہے.
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم گیس کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی کلو ہوگئی۔ 11.8 کلو گرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 3114 روپے ہوگی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ انہوں نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 18 روپے اضافے کا بھی اعلان کیا۔
———————————————————
**چیف میٹرو لوجسٹ انجم ضیخم کے مطابق کراچی کے لئے اگلے تین روز کے موسم کی پیش گوئی
چیف میٹرو لوجسٹ انجم ضیخم کے مطابق کراچی کے لئے اگلے تین روز کے موسم کی پیش گوئی کے مطابق، کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اور میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند رہنے کا امکان بھی ہے، جمعرات کو خشک موسم کے ساتھ درجہ حرارت 9،5 سینٹی گریڈ، جمعہ کے روز 9،11 سینٹی گریڈ اور ہفتہ کے روز کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز تک شام کے اوقات میں صبح شام ہوا میں نمی رہنے کی بھی توقع ہے.
———————————————————
پاکستان کے اندر ذیابیطس مریض
“ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن “WHO” کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان کے اندر “ذیابیطس” کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ بڑھنے لگا ہے، اور پاکستان کا دنیا بھر میں تیسرا نمبر ہے، شوگر کے پھیلاو میں پاکستان کا پہلا نمبر، ہر 6 سیکنڈ میں دنیا بھر میں 2 افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں.
———————————————————
* بچوں میں پیٹ کی بیماریاں
“میڈیا رپورٹس” کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے 6 سے 11 فروری تک کراچی کے سات اضلاع کے لئے “بچو کے اندر کیڑے مار مہم” کے خاتمہ کے لئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق کراچی کے 47 لاکھ بچے پیٹ کے کیڑوں سے متاثر ہیں.
———————————————————
* پاکستان ریلوے کا کرایہ
پاکستان ریلوے نے ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ کے باعث ریلوے کرایوں میں 8 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے دے روزانہ ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے، نئے کرایوں میں اضافہ پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے.
———————————————————
* ہندوستان کا دفاعی بجٹ
“انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس” کے مطابق حکومت ہندوستان نے اپنے جنگی اور دفاعی بجٹ میں 13% تک کا اعلان کر دیا ہے، فوجی اخراجات میں اس وقت نئی دہلی کا تیسرا نمبر ہے، مجموعی طور پر ہندوستان 73 ارب ڈالرز خرچ کرے گا، یہ اضافہ ہندوستان کی حکومت نے چین اور پاکستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ اور کشیدگی کے پیش نظر کیا ہے.
———————————————————
* “ادارہ شماریات” کے مطابق ملک کے اندر مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اور تاریخ کا 47 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے، ماہ جنوری 2023 میں افراط زر کی شرح 6۔27 تک پہنچ گئی، جبکہ مئی 1975 میں یہ شرح 27 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی.
———————————————————
**کراچی کا نیا میئر۔۔فیصلہ ہو گیا
سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کا نیا میئر “PPP” اور ڈپٹی میئر جماعت اسلامی کراچی کا ہو گا، ووٹوں کی اکثریت کے حوالے سے “PPP” کے پاس نشستوں کی تعداد جماعت اسلامی سے زیادہ ہے.
———————————————————
* سونا پھر مہنگا ہو گیا؟
سونے کی عالمی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، نئی قیمت میں 3500 روپے فی تولہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے، سونے کی “عالمی مارکیٹ” میں اس وقت سونے کی موجودہ قیمت 27 ڈالر فی اونس ہے، جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 3500 روپے فی اونس اضافہ کر دیا گیا ہے.
———————————————————
*خواتین پنک پیپلز بس سروس
حکومت سندھ نے “وومن ورکرز ” خواتین کی سہولت کے لئے ٹرانسپورٹ کے دیرینہ مسلہ کو حل کر دیا ہے، اس مقصد کے لئے گزشتہ روز “پنک پیپلز بس سروس” کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے خواتین ملازم پیشہ سے منسلک وومن نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے، اور سات فروری تک “مفت سروس” کی سہولت رکھی گئی ہے، اور اس نئی بس سروس میں خواتین کو میزبانی کے فرائض سونپے گئے ہیں، اس روٹ پر ابتداء میں 8 بسیں چلائی گئی ہیں، بعد میں زیادہ ضرورت کے مطابق اضافہ متوقع ہے، ایک بس میں مجموعی طور پر 50 خواتین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، بس صبح سات سے 11 بجے اور پھر شام 4 بجے سے 9 بجے کے دوران ہر 20 منٹ کے بعد روانہ ہوا کرے گئی.
———————————————————
اظہار تشکر
*جدہ کے سینئر صحافی اور روزنامہ “جسارت کراچی” کے بیرو چیف سید مسرت خلیل نے اپنے ایک بیان میں ان سب دوست احباب، عزیز و اقارب اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام دوستوں اور “PNP” کی ساری صحافتی ٹیم کا دل سے شکریہ ادا کیا جو میری دعائے صحت کی خصوصی اپیل میں شامل ہوئے، جزاکم اللہ خیر
———————————————————
*آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ،نواز شریف کے قریبی ساتھی کو بری کردیا گیا.
لاہور کی احتساب عدالت نے نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بری کردیا ۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ اور بھائی ڈاکٹر انجم پر4 ارب 56 کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر کیا تھا ، عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پرتمام ملزمان کو بری کردیا.
———————————————————
*نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےلاہور آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی تحلیل کر دی
وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نےلاہور آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی تحلیل کر دی ۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب نے لاہور آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کے تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رضی احمد لاہور آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کے چیئرمین اب نہیں رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں