Today's top news 112

آج کی اہم خبریں

رپورٹ : اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

* سونا پھر سستا ہو گیا
عالمی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا، اب سونا 2000 روپے فی تولہ سستا دستیاب ہو گا، اس وقت عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 11 ڈالر فی اونس ہے.
————————————————
* مائی کراچی میگا ایونٹ
مائی کراچی نمائش 3 سے 5 مسرچ تک “”ایکسپو سنٹر” کراچی میں منعقد ہو گئ،نمائش میں 8 سے 10 لاکھ افراد شرکت کرنے کی توقع ہے، 18ویں مائی کراچ نمائش سال 2023 کی سب سے بڑی تقریب ہو گئی
————————————————
* ممتاز شاعر پریشانی سے دوچار
کراچی کے ممتاز شاعر اور ادیب سعید احمد سعید کے گھر کے باھر کھڑی دو بائی سائیکل کی بیٹریاں چوری کر کے لے گئے، کراچی میں آج کل بیٹریاں چوری کرنے والا ایک منظم گروہ فعال ہے.
————————————————
* اسپیشل ٹیکسٹائل زون تشکیل

وزیراعظم آف پاکستان شہباز شریف نے “اسپیشل ٹکنالوجی زون اتھارٹی” کو فعال کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اتھارٹی کی موجودہ کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے انتہائی برھمی کا اظہار کیا ہے.
————————————————
** کراچی مسائل کی آماجگاہ بن گیا
متحدہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر راہنما سید مصطفی کمال نے کہا ہے، کہ اگر کراچی کے موجودہ اہم مسائل پر توجہ نہ دی، تو 12 فروری دے اس کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر دیں گئے، سندھ کی حکومت کراچی کو درپیش مسائل کے حل میں مکمل خاموش نظر آ رہی ہے.
————————————————
* سید مسرت خلیل شدید علیل
جدہ کی معروف شخصیت، سینئر صحافی اور “روزنامہ جسارت کراچی” کے بیورو چیف سید مسرت خلیل کل اچانک ہارٹ کی تکلیف کے باعث مقامی ہسپتال جدہ کے “ICU” میں ایڈمٹ ہو گئے، جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد انہیں گھر شفٹ کر دیا گیا، اب ان کی طبیعت قدرے بہتر ہے، اور وہ تیزی کے ساتھ روب صحت ہو رہے ہیں، انکی جلد صحتیابی کے لئے دعاوں کی درخواست ہے.
————————————————
* کراچی کے موسم میں تبدیلی
کراچی کے موسم میں اچانک تبدیلی آنے سے گرمی شروع ہو گئی، اور سردی کی ٹھنڈ میں کمی بھی آ گئی، رات کے اوقات میں اوس پڑنے لگی، درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ اور نمی کا تناسب 85 فیصد تک آ گیا.
————————————————
* ریلوے کے پارسل کرائیوں میں اضافہ
ریلوے انتظامیہ نے اپنے پارسل کرائیوں میں 25% تک اضافہ کر دیا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ریلوے کے کرایوں میں اس بیشتر ہی 8% تک اضافہ کر دیا گیا ہے.
————————————————
* پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ
“میڈیا رپوٹس” کے مطابق سال 2030 تک پن بجلی کی پیداوار دوگنی ہو جائے گئی، چیئرمین واپڈا کے مطابق اس وقت موجودہ پن بجلی کی پیداوار ساڈھے 9 ہزار میگا واٹ ہے.
————————————————
**سلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی ہے۔
چوہدری عابد رضا کو بدھ کوہی وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا تھا۔کابینہ ڈویڑن نے چوہدری عابد رضا کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔ وزیراعظم سے لاہور میں چوہدری عابد رضا کی خصوصی ملاقات بھی ہوئی تھی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق عابد رضا نے گجرات میں حکومتی پارٹی ہونے کے باوجود اختیارات نا ملنے کا شکوہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں