Today's top news 240

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)

** ایک ماہ کے دوران
ادوایات کی قیمتوں میں اضافہ
ایک ماہ کے دوران دواوں کی قیمتوں میں ساڈھے 13 فیصد تک اضافہ، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران طبی آلات کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ملک کے اندر بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ادوایات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بھی سامنے آیا ہے.
—————————————–
** پاک ایران راہداری گیٹ
پاک ایران راہداری گیٹ 4 سال کے تعطل کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے، “کورونا وائرس” کے پیش نظر راہداری گیٹ کو ایران کے حکام نے بند کر دیا تھا، راہداری بندش کو چار سال کے طویل عرصہ کے بعد کھولنے سے سرحدی علاقہ کے قریب بسنے والے باشندوں نے سکون کا سانس لیا ہے.
—————————————–
**خواجہ سراوں کے لئے شلٹر ہوم
خواجہ سراوں کے لئے پاکستان کے “پہلے شلٹر ہوم” کا افتتاح کر دیا گیا ہے، 10 سے زائد خواجہ سراوں کو عارضی طور پر رات کے قیام، ناشتہ اور رات کے کھانے کی سہولت حاصل ہو گئی، مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے خواجہ سراؤں کے لئے “پہلے شلٹر ہوم” کا افتتاح باقائدہ طور پر کر دیا ہے.
—————————————–
**دنیا کے کشمیریوں کا سیاہ دن
دنیا بھر میں آج کشمیری راہنماء بھارتی یوم جمہوریہ “یوم سیاہ” کے طور پر منائیں گئے، بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گئیں، گھروں دکانوں اور عمارتوں کی چھتوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گئے ، اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق اور حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکاری کر رہا ہے.
—————————————–
** انا للہ و انا الیہ راجعون
سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر طاہر حسن خان کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال فرما گئیں، مرحومہ کا سوئم 26 جنوری کو بعد نماز عصر جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ میں ہو گا
—————————————–
** آرٹس کونسل آف پاکستان
آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان میں جسری پاکستان یوتھ فیسٹیول کے تیسرے روز فیسٹیول میں شریک نوجوانوں کے لئے آئی ٹی کے جدید کورسز مفت فراہم کرے گئی
—————————————–
* 150 سالہ پرانا غلاف کعبہ
مقامی روزنامہ کے مطابق 150 سالہ پرانا غلاف کعبہ نمائش کے لئے پیش کر دیا گیا ہے، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، غلاف کعبہ کی نمائش پہلی بار کی جا رہی ہے.
—————————————–
** حج انتظامات میں آضافہ
حج انتظامات میں ممکنہ اخراجات میں آضافہ، سال 2023 میں حج پالیسی کے تحت اخراجات میں 10 لاکھ روپے سے زائد کے ہوں گئے،
—————————————–
* کراچی میں نصرت بھٹو زیر تعمیر برج کی شٹرنگ اچانک گرنے سے کام کرنے والے 3 مزدور شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے،جس دے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے.
—————————————–
** پولیو ایک خطرناک اور لاعلاج مرض ہے، کراچی اور سندھ بھر میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو 23 سے 27 جنوری تک “”پولیو ویکسین” کے قطرے گھر گھر جا کر پلائے پلائے جائیں گئے،اپنے بچوں کے بہتر اور روشن مستقبل کے لئے پوری
ذمہ داری سے انہیں ویکسین پلائیں.
—————————————–
**عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس، عدالت نے دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کر دی
عدالت نے مرحوم ٹی وی ممبر رکن قومی اسمبلی و اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کر دی ہے ۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے عامر لیاقت کی بیٹی دعائے عامر کی جانب سے والد کی ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی، عدالت نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ کا اور آپ کے والد کا نام کیا ہے؟ ملزمہ نے بتایا کہ میرا نام دانیہ شاہ اور والد کا نام مختیار ملک ہے۔
عدالت نے کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ 2022 سے پہلے اور بعد میں آپ نے عامر لیاقت حسین کی ویڈیو بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کیں.
ملزمہ دانیا نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، یہ اس لئے کیا جارہا ہے کہ میں مرحوم کا پوسٹ مارٹم کرانا چاہتی تھی۔ عدالت نے کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے عامر لیاقت حسین کی ویڈیوز ان کی اجازت کے بغیر بنائیں.
ملزمہ نے کہا کہ یہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔ عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں