Today's top news 232

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

** نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا معاملہ ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن پہنچ گئے.
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حکومتی اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹیوں کے تجویز کردہ ناموں پر حتمی فیصلے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن پہنچ گئے. چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس آج ہو گا، جس میں الیکشن کمیشن آج نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر کرے گا.
OO OOO OOO OO OOO OOO OOO
** آگ لگ گئی،،،
کراچی منظور کالونی می فرنیچر کے شو روم میں اچانک آگ لگ ھئی، آگ بجھانے میں دو فائیر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا اور دو گھنٹوں کی کوشش سے آگ پر قابو پا لیا گیا
OO OOO OOO OO OOO OOO OOO
** کراچی میں سردی کی نئی لہر
محکمہء موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی ایک نئی لہر داخل ہو گئی ہے، اور سندھ بھر میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، کراچی میں ٹھنڈی ہواوں کا یہ سلسلہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا،
OOO OOO OO OOO ooo ooo OOO ooo
** کراچی گرین لائن ایکسپریس کا افتتاح
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جمعہ 27 جنوری کو کراچی گرین لائن ایکسپریس کا افتتاح کریں گئے،گرین لائن ایکسپریس اسلام آباد سے کراچی کے درمیان اپنا سفر شروع کرے گئی، اور مسافروں کو دورا سفر جدید ترین سہولتیں فراہم کرے گئی
ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo
** پاکستان مسلم لیگ نواز مریم کی واپسی
پاکستان مسلم لیگ نواز کی مریم نواز 28 جنوری کا پاکستان لاہور پہنچے گئی،اور انکی آمد پر پارٹی کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا جائے گا
ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo ooo oo
** کراچی چکی آٹا کی نئی قیمت
کشمنر کراچی نے شہر قائد میں چکی آٹا کی نئی قیمت 105 روپے فی کلو گرام مقرر کر دی ہے، چکی مالکان کو سرکاری ریٹ 98 روپے کلو گرام پر گندم فراہم کی جائے گئی، نئے اقدامات پر سخت حکم کا اعلان بھی کیا گیا ہے خلاف ورزی کے مرتکب کاروباری افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی
OOO OOO OOOOOO OOO OOO OOO OOO
** پاکستان آبادی میں پانچویں نمبر پر آ گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا بھر میں 5ویں نمبر پر آ گیا ہے، یہ آبادی دنیا کی تیز ترین رفتار ہے،
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
** 226 پولیس افسران کی ترقی
کراچی سندھ پولیس میں 226 بطور پولیس انسپیکٹروں کو ان کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے،مجموعی طور پر 444 انسپکٹروں کی لسٹ تیار تھی،
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
** وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن پر دل کا دورہ
سندھ وزیر اطلاعات شرجیل میمن انعام پر گزشتہ روز اچانک دل کا اٹیک ہوا، اور بروقت ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی سے دو اسٹنٹ ڈال دئیے گئے ہیں اور اب انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے،انکی جلد صحت یابی کے کئے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے،
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
جمائما خان سیاست سے دوری کا اعلان
جمائما خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں اعلان کیا ہے کہ مجھے اپنی زندگی میں سیاست کرنے کی ضرورت نہی ہے، میں نے عملی طور پر سیاست سے دور رہنے کا پختہ ارادہ کر لیا ہے، اور سیاست سے ممک طور پر گریز کرونگی، میری زندگی کو مقصد حیات اب اپنے آپکو سیاسی سرگرمیوں سے مکمل طور پر دور ہی رکھنا ہے، اور اپنے اس فیصلے پر سختی سے میں نے عمل بھی کرنا ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف خود عمران خان نے کرلیا.
خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کیس میں عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ بورڈ ممبر امتیاز حیدری کے ذاتی پراجیکٹ میں شوکت خانم کے 3 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی جس کی بورڈ سے منظوری نہیں تھی۔بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف دس ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور زمان پارک سے عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے کی۔خواجہ آصف کے وکیل بیرسٹر حیدر رسول نے عمران خان پر سوا گھنٹہ جرح کی۔ بیرسٹر حیدر نے عمران خان سے شوکت خانم کی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کیے.
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں ،سزا دینے والوں کو عبرت کا نشان بنا کرواپس لانا ہوگا،جاوید لطیف.
سلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہاہے کہ نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں ، نوازشریف کی قربانیوں کو ضائع کیاگیا، 5 افراد نے معاشی و سیاسی ہر لحاظ سے ریاست کو نقصان پہنچایا،یہ کافی نہیں ہوگا نوازشریف کو بے گناہ قرار دے کر پاکستان لایا جائے،سزا دینے والوں کو عبرت کا نشان بنا کر نوازشریف کو واپس لانا ہوگا،معافی مانگ کر نوازشریف کو پاکستان لانا پڑے گا.
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
سعودی عرب میں دنیائے فٹبال کے سب بڑے کھلاڑیوں کامعرکہ میسی کے نام ، رونالڈو دو گول کر کے بھی ہار گئے.
سعودی عرب کے شہر ریاض میں فٹبال کے سب سے معرف کھلاڑیوں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی ٹیموں کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں میسی کی ٹیم پیرس سینٹ جرمن نے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصرکو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ فیفا ورلڈ کپ کے فاتح لیونل میسی میچ کے ابتداءسے ہی مخالف ٹیم پر حاوی رہے ،انہوں نے کھیل کے تیسرے منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی۔ کھیل کے چونتیسویں منٹ میں النصر کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو نے پنلٹی کک پر گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ بعد ازاں پی ایس جی کی ٹیم نے مزید چار گول کیے جبکہ النصر کی ٹیم کھیل کے اختتام تک صرف تین گول کرسکی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں