Today's Top News 150

“آج کی اہم خبریں”

رپورٹ : اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ایم کیو ایم کے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ردعمل بھی آ گیا.
پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بائیکاٹ کے فیصلے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے.
OOO OO OOO OOO OOO OOO OOO
پنجاب اسمبلی تحلیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیاگی.
محکمہ قانون پنجاب نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر تحلیل ہو گئی ،پنجاب اسمبلی کی تحلیل 14 جنوری کو رات 10 بجکر 10 منٹ سے ہو گی.
OOO OO OOO OOO OOO OOO OOO
ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال پر اتحادی حکومت میں بھی ہلچل، شہبازشریف کی زرداری سے جلد ملاقات کا امکان، بڑادعویٰ سامنے آگیا.
ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں نگران سیٹ اپ سے متعلق گفتگو کیلئے شہبازشریف کی زرداری سے جلد ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.

OOO OO OOO OOO OOO OOO OOO
بلدیاتی انتخابات، وہ پولنگ سٹیشن جہاں نقاب پوش افراد گھس گئے.
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، پولنگ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ضلعی وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 3 میں نقاب پوش نامعلوم افراد پولنگ سٹیشن میں گھس گئے.
OOO OO OOO OOO OOO OOO OOO

** نیوی کراچی کا 32 سال نوجوان بلال گزشتہ دنوں دوران ٹرینگ اچانک پاوں پھس. جانے سے گہرے پانی کی نظر ہو گیا لاش کی تلاش میں کئی گھنٹے لگ گئے لاش کو فوری طور پر طبعی امداد کے لئے GDA ہسپتال لے جایا گیا مگر مستعفی اپنے خالق حقیقی کے پاس جا چکا تھا، جب اچانک لاش گھر پہنچی تو قیامت صغیر کا مقام تھا ہر آنکھ ا شکبار اور افسردہ تھی، نماز جنازہ میں نیوی ،ے افسران رشتہ داروں اور اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مرحوم کے اہل خانہ کراچی کورنگی میں رہائش پذیر تھے.
OOO OO OOO OOO OOO OOO OOO
پولیٹیکل انجینئرنگ جیسے غلط فیصلوں کے نتیجے میں بننے والی کمزور حکومت کا حصہ نہیں بنوں گا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منحرف ارکان سے ملنے سے انکار کردیا،عمران خان نے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کردی.
OOO OO OOO OOO OOO OOO OOO
**آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے عام انتخابات سے متعلق تجاویز مانگ لیں
سابق صدر آصف زرداری نے پی پی رہنماؤں کو انتخابات کے حوالے سے تیاری کی ہدایت دے دی اور انتخابات سے متعلق تجاویز بھی مانگ لیں ہیں.سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں ہوا جس میں حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی میں ادا کردہ کردار پر بریفنگ دی جب کہ اس دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
OOO OO OOO OOO OOO OOO OOO
** میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی اور سندھ بھر کی بلدیاتی قیادت کو فیصلہ آج ہو گا، “MQM” نے انتخابات سے راہ فرار حاصل کر لی، اور انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا 500 سو سے زائد پولنگ اسٹیشن حساس قرار دے دئے گئے،43 ہزار پولیس اہل کار رینجرز اور ایف سی اہل کاٹ سیکورٹی پر معمور ہوں گئے، کراچی کے 84 لاکھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گئے آج پورے سندھ میں سرکاری تعطیل ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO

** گھریلو صارفین کے لئے گیس کی عد فراہمی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشاں اور دھائیاں دینے لگے، اور لکڑی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، اوف لکڑی کی قیمت دوگنا کر دی ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO

** بیرون ممالک سے ترسیل زر دسمبر اور نومبر میں 3.2 فیصد سے بھی کم ہو گئیں ایک سال میں ترسیل زر 19 فیصد سے بھی کم ہو گئی، ترسیل زر میں کمی کی بنیادی وجہ بیرون ممالک مقیم بسلسلہ روزگار پاکستانیوں سے سب سہولتیں چھین لی گئی ہیں اور سب حکومت کے رویہ سے نالاں ہیں،،
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO

** کراچی میں عوام کی سہولت کے لئے اور بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک طویل عرصہ کے بعد کراچی میں پہلی بار الیکٹرک بس کا آغاز کر دیا ہے، اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا،،
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں