Today's top news 178

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

** میرے لیڈر نواز شریف
ممتاز مسلم لیگی لیڈر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرا لیڈر نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف، اور مریم نواز میری لیڈر نہی ہے، وقت آنے پر انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ کرونگا.
—————————————–
** مرزا اسد اللہ غالب کا یوم وفات
برصغیر کے نامور اردو ادب اور فارسی کے شاعر مرزا اسد اللہ غالب کا “یوم وفات” بروز بدھ 15 فروری 2023 کو منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے ادبی حلقے مختلف تقریبات منعقد کریں گئیں.
—————————————–
** زائرین عمرہ کے لئے سہولت
“مقامی عربی روزنامہ” کے مطابق حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق نے کہا ہے کہ عمرہ کرنے والے زائرین کو عمرہ کرنے کی سہولت دستیاب کر دی گئی ہے، اب خواتین اپنے محرم کے بغیر بھی عمرہ کر سکیں گئیں.
—————————————–
** کراچی میں اسٹریٹ کرائمز
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا گراف تیزی کے ساتھ بڑھنے لگا، “میڈیا رپورٹ” کے مطابق صرف 24 گھنٹوں کے دوران 60 مختلف اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں ہوئیں، عوام عدم تحفظ کے باعث پریشانی سے دوچار، لوگوں نے گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنا بند کر دیا، “”پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی” کا سلوگن بھی بری طرح “فیل” ہو گیا.
—————————————–
** ضیاء محی الدین بیمار
معروف اداکار، ہدائت کار اور صدا کار ضیاء محی الدین طبعیت کی ناسازی کے باعث کراچی کے ایک نجی ہسپتال کے ” ICU” یونٹ میں زیر علاج ہیں، ان کی جلد صحت یابی کے لئے “دعائے صحت” کی اپیل ہے.
—————————————–
**سعودی عرب 2 خلانورد بھیجے گا
“مقامی عربی روزنامہ” کے مطابق سعودی عرب رواں سال 2023 کے دوران اپنے 2 طیارے خلانوررد عالمی خلائی اسٹیشن پر بھیجے گا.
—————————————–
** فیض احمد فیض کا یوم وفات
ترقی پسند اردو ادب اور فارسی کے شاعر کا “112 واں یوم پیدائش ” آج پیر 13 فروری کو منایا جائے گا، اس حوالے سے مختلف ادبی تنظیمیں تقریبات کا خصوصی اہتمام کریں گئیں.
—————————————–
** “روزنامہ سعادت” کے چیف
ایڈیٹر انتقال فرما گئے
“اے پی این ایس APNS” کے صدر سرمد علی، سیکرٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی نے اپنے ایک بیان میں “روزنامہ سعادت” کے چیف ایڈیٹر عتیق الرحمن کے انتقال پر ملال پر اپنے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے.
—————————————–
** انڈے سستے ہو گئے
پولٹری فارم کے مالکان نے کی طرف سے انڈوں کے صسرفین کے لئے خوشخبری، انڈے 320 سے کم ہو کر 280 روپے فی درجن ہو گئے ہیں.
—————————————–
**ریال میڈرڈ نے پانچویں مرتبہ فیفا کلب ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا
مراکش کے شہر رباط میں فیفا کلب ورلڈکپ کے فائنل میں سعودی کلب الہلال اور ریال میڈرڈ کے درمیان ہائی سکورنگ میچ ہوا۔سپینش کلب شروع سے ہی چھایا رہا، ونی جونیئر نے 13ویں منٹ میں پہلا گول کیا، پانچ منٹ بعد فیڈریکو نے برتری دُگنی کی، 26ویں منٹ میں موسیٰ نے الہلال کا پہلا گول کرکے امید دلائی، پہلا ہاف دو ایک کے سکور پر ختم ہوا.
——————————————–
**پی ایس ایل کا میلہ آج سجنے کو تیار ،افتتاحی میچ میں قلندرز اور سلطانز زور آزمائیں گے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جوش سے بھرپور مقابلے آج ملتان میں شروع ہو رہے ہیں، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل آئیں گے.
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب ملتان میں موسیقی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ رنگا رنگ شعلوں پر مشتمل آتش بازی بھی شائقین کے دلوں کو گرمائے گی.
——————————————–
انا للہ و انا الیہ راجعون
معروف اداکار، ہدائت کار صدا کار ضیاء محی الدین طویل علالت کے بعد آج کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال فرما گئے، وہ کئی روز سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے، انکے انتقال پر ملال پر ادبی سماجی شخصیات نے اپنے اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں