رپورٹ : اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
**اُردُو اَدب کیلیے امجد اسلام امجد کی خدمات کا کوئی ثانی نہیں، سینئر صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان
معروف شاعر، کالم نویس اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ سینئر صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان کا کہنا ہے کہ امجد اسلام امجد کی وفات کا سن کر دلی صدمہ ہواان کی شاعری امید اور آس کی شاعری تھی۔اُردُو اَدب کے لیے امجد اسلام امجد کی خدمات کا کوئی ثانی نہیں۔وہ نہایت حساس ،مخلص اورانسانیت پر یقین رکھنے والی شخصیت تھے۔ اللہ تعالیٰ امجد اسلام امجد کا سفرِ آخرت اپنی رحمتوں کے سائے میں کرے اوراپنے حبیب کے صدقے ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔آمین
———————————————————
** پاک بحریہ مشقیں
پاک بحریہ کے زیر اہتمام “بحری مشق امن” آج کراچی میں 8ویں کثیر مشقوں کا آغاز ہو گیا، ان مشقوں میں 50 ممالک نے بھرپور شرکت کی ہے، یہ مشقیں 14 فروری تک جاری رہیں گئیں، ان بحری مشقوں میں وہ سب ممالک شامل ہیں جو اپنے اپنے ممالک اور دنیا بھر میں “امن” کے متلاشی اور خیر خواہ ہیں، یہ بحری مشقیں ہر 2 سال کے بعد منعقد کی جاتی ہیں.
———————————————————
** ملک بھر کے پاسپورٹ آج آفس کھلے رہیں گئے
ملک بھر کے پاسپورٹ آفس ہفتہ کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاسپورٹ آفس میں لوگوں کے غیر معمولی رش کے پیش نظر ہفتہ 11 فروری کو چھٹی کے روز بھی ملک بھر میں صبح 8 سے 2 بجے تک کھلے رہیں گئے، اس وقت صوبہ سندھ میں 13 پاسپورٹ ا
آفس کام کر رہے ہیں.
———————————————————
* اسکول دوبارہ پرانے اوقات میں کھلے گئیں
“میڈیا رپورٹس” کے مطابق سندھ بھر میں سردی کی شدت میں کمی آنے سے اسکول صبح دیر دے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے، اس کے علاوہ ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلہ کے باعث وہاں کے عوام کی انسانی بنیادوں پر مالی مدد کے لئے اسکولوں اور کالجز کے اندر “امدادی ڈیسک” قائم کر دئے گئے ہیں.
———————————————————
** کراچی پولیس میں مقامی باشندوں کی بھرتی
امیر جماعت اسلامی کراچی کے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم اور اسٹریٹ کرائمز کے تدارک کے لئے کراچی پولیس میں مقامی باشندوں کو بھرتی کرنے پر زور دیا ہے، کراچی کے اندر وارداتوں کے اندر اس وقت 16 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے.
———————————————————
** کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی
کے الیکٹرک نے صارفین کی سہولت کے لئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا ہے، “نیپرا” نے کے الیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو یہ سہولت فراہم کی ہے.
———————————————————
** کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی سست روی
کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے جس سے ٹریفک کے مسائل اور حادثات کی شرح میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو گیا ہے، عوام نے سندھ حکومت سے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے.
———————————————————
**عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستر دکر تے ہوئے کب طلب کر لیا ؟ بڑی خبر
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی ،بابراعوان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان زخمی ہیں جس کے باعث پیش نہیں ہو سکتے اس لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کیا جائے21 اکتوبر کو مقدمہ ہوا اور 24 کو عمران خان کی ضمانت منظور ہوئی ، پراسیکیوٹر نے کہا کہ شوکت خانم کا میڈیکل قانونی طور پر لیگل نہیں ہے ،فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی زمان پارک سے ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں پیدل چلتے ہوئے نظر آئے، جج راجہ جواد عباس حسن نے بابراعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ عمران خان کی مستقل ضمانت پر دلائل دیں، پہلے یہ بتادیں کہ دہشتگردی کی دفعات کیس میں کیسے لگی ہیں۔عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 15 فروری کو طلبی کیلئے سمن جاری کر دیئے ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیاہے.
————————————————————
**پاکستان نے ترکی کیلئے 10 ارب روپے کا فنڈ مختص کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف کا لاہور ائیرپورٹ پر ترکی کیلئے امدادی سامان بھجوانے سے قبل خطاب میں کہنا تھا کہ ترکی کیلئے 10 ارب روپے کا فنڈ مختص کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) ان فنڈز کو ترکی کو مزید امدادی سامان کی فراہمی کیلئے استعمال کرے گا۔ ترکی اور شام کیلئے مجموعی طور پر 1486 ٹن امداد بھجوائیں گے۔
————————————————————-
**موجودہ آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق سوال پر عمران خان کا جواب آگیا
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا ان کی جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے ایک ملاقات اس وقت بھی ہوئی جب ان کی حکومت ختم ہو چکی تھی، اسٹیبلشمنٹ کا مطلب صرف آرمی چیف ہوتا ہے۔ مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا مریم کو مسز منڈیلا بنا کر لانچ کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہو گئی، نواز شریف پاکستان واپس آئیں انہیں اپنی مقبولیت کا پتا لگ جائے گا۔