Today's top news 218

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

** انا للہ و انا الیہ راجعون
سابق آرمی چیف ریٹائرڈ پرویز مشرف اتوار کو دوبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال فرما گئے، وہ گیارہ اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے، اور پھر تقسیم پاکستان کے وقت کراچی آ کر آباد ہو گئے، 12 اگست 1999 کو فوجی بغاوت کے بعد ملک کا اقتدار سنبھالا، وہ پاکستان کے 10ویں صدر تھے، ملک سے دہشت گردی کی روک تھام کے دوران ان پر کئی بار قاتلانہ حملے بھی ہوئے، جنر پرویز مشرف کا جسد خاکی آج خصوصی طیارہ کے ذریعے دوبئی سے پاکستان پنہچے گا.
———————————————
** پشاور میں دفعہ 144 کا نفاذ
“میڈیا رپورٹس” کے مطابق پشاور میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر
ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ نے اگلے 10 روز کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے، جس کے تحت 5 یا پھر اس سے زیادہ افراد ایک جگہ پر اکھٹا نہی ہو سکیں گئے.
———————————————
** بابر غوری کی امریکہ واپسی
ایم کیو ایم ” MQM” کے راہنما بابر غوری اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری ایک ہفتہ کراچی میں قیام کے بعد اتوار کو دوباہ واپس امریکہ چلے گئے، ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے قیام کے دوران اپنی والدہ کی عیادت کی جو آج کل کراچی میں شدید بیمار ہیں.
———————————————
** “غیر ملکیوں کے لئے شادی
بنیادی شرط
“مقامی عربی روزنامہ” کے مطابق غیر ملکیوں کو سعودیوں سے شادی کے لئے مقررہ قوائد ضوابط پر عمل کرنا ہو گا، جس کے لئے “ولی الامیر” کی طرف سے باقائدہ طور پر تحریری اجازت نامہ لینا ضروری ہو گا،
———————————————
** قطر کا فضائی ریکارڈ
“بین الاقوامی میڈیا” کے مطابق قطر کا فضائی ریکارڈ توڑنے کا پختہ عزم کر لیا گیا ہے، اور اس سال 2023 کے دوران اس ہدف کو پورا کر لیا جائے گا، سالانہ قطر سے 4 کروڑ مسافر فضائی سفر کر سکیں گئے.
———————————————
** سعودی عرب کی دیگر اداروں
میں بھی ترقی کے راستے
“مقامی انگریزی روزنامہ” کے مطابق سعودی عرب کی تیل کے علاوہ دیگر شعبوں کے اندر بھی ترقی کے راستے تیزی کے ساتھ کھل رہے ہیں، ماہ جنوری 2023 کے دوران کاروبار کا حجم بلند ترین سطح پر رہا.
———————————————
* جنرل مشرف پرویز کے انتقال
کی خبر
جنرل مشرف پرویز کے انتقال پر ملال کی خبر پاکستان کے پرنٹ میڈیا نے آج پیر شہ سرخیوں کے ساتھ خصوصی اشاعت اور ضمیموں کے طور پر اپنے اپنے اخبارات میں شامل اشاعت کئے، اور انکی زندگی کے بہت سارے پوشیدہ پہلووں سے بھی پردہ کشائی کی.
———————————————
** ایم کیو ایم پاکستان کو فیصلہ
ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا، اور امیدواروں کے ناموں کا حتمی جائزہ پر غور شروع ہو گیا ہے، ایم کیو ایم نے اپنی سیاسی سرگرمیوں میں ایک بار پھر سے متحرک ہونے کا پختہ ارادہ بھی ظاہر کر دیا ہے.
———————————————
** 2 ڈاکوؤں کو زندہ جلا دیا
کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں کے تدارک کے لئے “عوامی عدالتیں” متحرک ہونے لگیں، گزشتہ دنوں دوران واردات پکڑے جانے والے 2 ڈاکوؤں نے دن دھاڑے پکڑ کر ہٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور وہ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، یاد رہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے دن دھاڑے لوٹ مار کی وارداتیں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا ہے، اور اس کے تدارک کے کئے “عوامی عدالتیں” بھی لگنا شروع ہو گئی ہیں، جو اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کو پکڑ کر عوام کے سامنے ہی زندہ جلانے پر مجبور ہونے لگے ہیں.
———————————————
** ریلوے کے کرایوں میں اضافہ
ریلوے کے کرایوں میں 8% اضافہ کا اطلاق آج پیر 6 فروری 2023 “MONDAY” سے ہو گا، ریلوے کے کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث کیا گیا ہے.
———————————————
** پتنگ بازی پر پابندی
اسلام آباد کی انتظامیہ نے اپنے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اسلام آباد میں “”پتنگ بازی” پر پابندی لگا دی ہے، یہ پابندی دو ہفتوں کے لئے لگائی گئی ہے، اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی.
———————————————
* کراچی کے ترقیاتی کاموں کی
رفتار میں سست روی
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سندھ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں جاری مختلف علاقوں میں کام کی رفتار کو سست روی سے باہر نکال کر تمام کاموں کو اور عوام کی پریشانیوں کے پیش نظر جلد سے جلد مکمل کئے جائیں، کراچی کے اندر جاری کاموں کی تکمیل میں تاخیر کے باعث ٹریفک اور دیگر مسائل میں تیزی کے ساتھ اضافہ بڑھنے لگا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں