Today's top news 189

آج کی اہم خبریں

رپورٹ :اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
** یوم یکجہتی کشمیر
کل بروز اتوار 5 فروری 2023 کشمیر، پورے پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اوورسیز “یوم یکجہتی کشمیر” منائیں گئے، اور دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیاجائے گا، 5 فروری کو بیرون ممالک تمان سفارت خانوں کے اندر تعطیل ہو گئی، اس وقت ہندوستان کی طرف سے 90 لاکھ سے زائد فوج کشمیریوں پر مسلط کی گئی ہے،
————————————————
* انا للہ و انا الیہ راجعون
محمد اقبال ہاشمی مرحوم کی بہو، محمد عبدالرحمن کی زوجہ، رضوان عبدالرحمن، عمران عبدالرحمن، چاند عبدالرحمن، اسکندر عبالرحمن، کی والدہ ماجدہ محلہ حق پورہ ڈسکہ میں رضائے الہی سے انتقال فرما گئی ہیں، ان کا جنازہ آج بعد نمازہ ظہر “شہیداں والا قبرستان ڈسکہ ” میں پڑھا خائے گا، نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں،
————————————————
** مہنگائی میں مزید اضافہ
“ادارہ شماریات” کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں تقریبا” 3% تک اضافہ ہوا ہے، یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ضروریات اشیاء کی قیمتوں کے اندر مزید اضافہ متوقع ہے،
————————————————
** جنگی سامان کی خریداری
ہندوستان کی حکومت نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران مختلف ممالک سے تقریبا” 24 ارب ڈالرز کا جنگی سامان خریدا ہے، “انڈیا میڈیا” کے مطابق یہ جنگی سامان امریکہ، روس، فرانس، اسرائیل اور اسپین سمیت دیگر ممالک سے خریدا گیا ہے، سال 2017 دے لے کر آج تک ہندوستان نے فوجی خریداری کے 88 معاہدے کئے، اور گزشتہ 5 سال کے دوران مجموعی طور پر 264 کے معاہدے کئے گئے،
————————————————
*گورنر سندھ کی تبدیلی کی افوہیں
ایم کیو ایم پاکستان “”MQMP”” نے بعض ٹی وی چینل پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدلی کی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے ان خبروں کے اندر کوئی صداقت نہیں ہے،
————————————————
** سیمنٹ کے استعمال میں اضافہ
“میڈیا رپورٹس” کے مطابق سال 2023 ماہ جنوری کے دوران سیمنٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا، جنوری میں سیمنٹ کی فروخت 4,005 ملین ٹن رہی، جو کہ گزشتہ سال 2022 میں 3،960 ملین ٹن رہی،
————————————————
* کینسر کا عالمی دن
دنیا بھر میں ہر سال کی طرح 4 فروری کو کینسر کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ دن منانے کا بنیادی مقصد دنیا کو اس خطرناک اور موذی مرض سے آگہی فراہم کرنا ہے، اس دن کی مناسبت سے آج دنیا بھر اور پورے پاکستان کے اند تقریبات اور سیمینار منعقد کئے جائیں گئے
————————————————
گیس کی طویل بندش
گھریلو اور کاروبار سے منسلک افراد کی طویل بندش سے صافین کی مشکلات میں اضافہ بڑھنے لگا، لوگ عدم گیس کی فراہمی سے ہوٹلوں سے مہنگے کھانوں پر مجبور ہو گئے، بچے بغیر ناشتہ اور گھروں کے سربراہان اپنے اپنے دفاتر جانے ہر مجبور ہو گئے، جبکہ گیس کی عدم فراہمی کے باوجود گیس کے ماہانہ بلوں کے اندر کوئی کمی نہی آئی گئی،
———————————————–
اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ بڑھنے لگا
مہنگائی اور غربت میں مسلسل اضافہ کے باعث کراچی میں اسٹریٹ کرسئمز کی وارداتوں کے اندر تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا، مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے، ان جرائم پیشہ عناصر کے آگے بے بس اور مجبور نظر آنے لگے ہیں، زیادہ تر وارداتیں بنکوں کے قریب، سپر مارکیٹس اور گلی محلوں کے اند با کثرت ہونے لگی ہیں، اور اس کی روک تھام اور تدارک کے لئے عملی طور پر کوئی اقدامات بھی عوام کو نظر نہی آ ریے، لوگ ان چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر زندگی گزارنے پر مجبور اور بے بس ہو کر رہ گئے ہیں،
————————————————
انڈے مہنگے ہو گئے
سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر انڈے 300 روپے درجن سے بڑھ کر 310 اور 320 روپے تک فروخت ہونے لگے ہیں اور اس بات کی توقع بھی نظر آنے لگی ہے کہ انڈوں کی فروخت میں مزید اضافہ ہو گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں