Today's top news 182

آج کی اہم خبریں

رپورٹ : اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز کے وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی ہے. دھند کے باعث مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی،مریم نواز جمعہ کو لندن سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گی ،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز ہفتے کے روزسہ پہر3 بجے لاہور پہنچیں گی ،اس سے قبل مریم نواز کی وطن واپسی ہفتہ کی رات 8 بجے شیڈول تھی.
پاکستان سے لیگی رہنما مریم نواز کے ساتھ واپس آنے کیلئے دبئی جائیں گے ،مریم نواز ہفتہ کو غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے لاہور پہنچیں گی.
———————————————————-
قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
پاکستان تحریک انصاف کے 33ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے , شیڈول کے مطابق ان حلقوں میں 16مارچ کو الیکشن ہو گا.
الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمی الیکشن کیلئے 16مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ، کاغذات نامزدگی 6سے 8 مارچ کے درمیان جمع کرائے جا سکیں گے اور 9 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ 23 فروری کو انتخابات کیلئے نشان الاٹ کیے جائیں گے.
———————————————————-
پنجاب نگران حکومت نے سابقہ دور حکومت میں مختلف شخصیات کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی ہے ، ایک ہزار سے زائد پولیس افسران سیاسی نمائندوں کو پروٹوکول دیتے رہے.
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹر ارسلان خالد بھی پروٹوکول لیتے رہے ، سیکیورٹی اہلکار لاہور پولیس اور دیگر یونٹ سے لگائے گئے ، سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الٰہی سے بھی اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے،554 اہلکار واپس بھجوا دیئے گئے ہے.رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کو گرین بک کے مطابق سیکیورٹی دی جا رہی ہے، مونس الٰہی سے بھی پولیس کی گاڑی اور نفری کو واپس بلوا لیا گیا ہے ، سابق وزیر میاں اسلم اقبال ، راجہ بشارت ، یاسمین راشد ، مراد راس سے بھی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے ، سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی اور اسمبلی سیکریٹری عنایت اللہ سے بھی سیکیورٹی واپس مانگ لی گئی ہے.
———————————————————-
کراچی سردی کی شدید لہر
کراچی اور سندھ بھر شدید سردی کی لپیٹ میں، تمام تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار صبح ساڈھے آٹھ بجے تک کر دئے گئے، ان دنوں سردی کی شدت میں آضافہ کے باعث بچوں کو آنے جانے کی دقت کا سامنا پیش آ رہا تھا،
———————————————————-
**** خواتین کے لئے بس سروس
کراچی میں پہلی بار صرف خواتین کے لئے سفری سہولتوں کے لئے “پنک پیپلز بس سروس” کا آغاز یکم فروری سے کر دیا جائے گا، بس سروس کا خصوصی انتظام ملازمت پیشہ خواتین کے لئے سفری سہولتوں کو آسان بنانے کے لئے کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں یہ بسیں ماڈل ٹاون، شارع فیصل اور ٹاور روٹس پر چلائی جائیں گئیں،
———————————————————-
*** امریکہ کے سابق صدر کی کتاب
“میڈیا رپورٹس” کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی حالیہ کتاب میں اس بات کا انکشاف کیا ہے، کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات پر امریکی میڈیا پریشان تھا، جبکہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سیکورٹی تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں،
———————————————————-
** پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے
برطانیہ سے شائع ہونے والے “”فنانشل ٹائمز” کے مطابق اس وقت پاکستان معاشی طور پر بڑے نازک ماحول سے گزر رہا ہے، پاکستان کی معیشت تباہی کے آخری دھانے پر کھڑی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالرز سے بھی کم رہ گئے ہیں، پاکستان کو معاشی بھنور سے نکلنے کے لئے حکومت پاکستان کو
“آئی ایم ایف” کی شرائط کو بلا تاخیر قبول کرنا پڑے گا،
———————————————————-
**** افغان خواتین پر پابندی
افغانستان میں طالبان نے یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم خواتین طالبان پر پابندی عائد کر دی ہے، اور اس حکم کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا، اقوام متحدہ اور متعدد ملکوں کی طرف سے خواتین کی تعلیم پر پابندی کی سخت الفاظ میں مزمت کی گئی ہے، اور اسے خواتین کے حقوق کی پائمالی کی منظم سازش قرار دیا ہے، خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی سے بڑے منفی اثرات مرتب ہوں گئے
———————————————————-
*** جبری شادیوں پر بندش
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر میں “جبری شادیوں” پر گہری تفتیش کا آظہار کیا ہے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی کی ہدائت کر دی ہے، اس معاملہ کو تاخیر سے باہر نکالا جائے، اور ملک کے علماء کرام کے مشوروں کو بھی شامل کرنے کی ہدائت کر دی ہے،
———————————————————-
,**** ایس بی سی اے” sbca” میں اور خصوصا” کراچی میں تعمیرات کے حوالے سے “کرپٹ ادارہ” ہے، اس ادارہ کے ملازمین کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات ہوتی ہیں، لاکھوں اور کروڑوں روپے کے دندھے ہو رہے ہیں “sbca” کا ادارہ مکمل۔طور پر “گھپلوں کا بادشاہ” بن چکا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں