رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وزیراعظم محمّد شہباز شریف کی پاکستان بزنس کونسل متحدہ عرب امارات کے وفد سے ملاقات
پاکستانی بزنس مین اپنی محنت اور تجربے کو بروے کار لاتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں اپنا اور پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے انکی ملاقاتیں کامیاب رہیں. انہوں نے مزید کہا کہ انکا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدلنے میں مدد دے گا. انہوں نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری نے توقع سے بڑھ کر اعلانات کیے. وزیراعظم نے پاکستان بزنس کونسل متحدہ عرب امارات کے وفد کو پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں توانائی , رئیل اسٹیٹ , انفارمیشن ٹیکنالوجی , متبادل توانائی, فوڈ پراسیسنگ , سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجود ہیں
OOO OO OOO OO OOO OOO OOO
پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے.
ہائیکورٹ آفس نے درخواست پراعتراض عائد کیا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے ، جس پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کرتے ہوئے اعتراض کو بحال رکھا اور درخواست مسترد کر دی.
OOO OO OOO OO OOO OOO OOO
کور کمانڈر جنرل آصف غفور نے گوادر کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اعلان کر دیا.
پاک فوج کی 12 ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ آرمی چیف بھی جلد بندرگاہی شہر کا دورہ کریں گے، آئندہ 3 سے 4 ماہ کے دوران میں گوادر کی سیکیورٹی مکمل طور پر پولیس اور لیویز فورس کے سپرد کر دی جائے گی اور مسلح افواج اپنے اسٹیشنوں تک محدود رہیں گی اور شہر میں نظر نہیں آئیں گی.
OOO OO OOO OO OOO OOO OOO
* کراچی بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون
کراچی بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون شروع ہو گیا، اندرون شہر کی اہم شاہراہوں پر بھیک مانگنے والوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع، ایک دن می مختلف علاقوں سے 100 سے زائد افراد گرفتار کر لئے گئے، یہ آپریشن ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم آوڈیو کی خصوصی مہم کے دوران شروع ہوا ہے
OOO OO OOO OO OOO OOO OOO
** آٹے کی ملک بھر میں شدید قلت
صوبہ سندھ اور پنجاب میں لوگوں کو آٹے کی شدید قلت کا سامنا حصول آٹے کے لئے غریب عوام لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئے، بیچارے لوگ دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے جبکہ ملک کے اندر 1.3ملین میٹرک ٹن گندم بھی اسٹاک میں آچکی ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
* ایل پی جی LPG کی قیمتیں بڑھ گئیں
پورے پاکستان کے اندر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے گھریلو سلنڈر پر 600 سے 800 تک کا آضافہ کر دیا گیا ہے اور مارکیٹ میں وہ بھی دستیاب نہی ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
* نادرا ” NADRA نے بزرگ شہریوں کے لئے انگوٹھے کا نشان لگانے کا مسلہ حل کر دیا، بائیومیٹرک تصدیق میں مشکل پیش آنے پربزرگ شہریوں سے چند خفیہ سوالات کی تصدیق کر دی جائے گئی، NADRA نے بزرگ شہتیو کے دیرینہ مسلہ کو حل کر دیا 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ان سے صرف چند خفیہ سوالات ہی پوچھے جائیں گئے اور ت دیا کر دی جائے گئی
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
* ” میڈیا رپورٹس” کے نطابق بینظیر انکم اسپورٹس پروگرام میں کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف، رپورٹ کے مطابق 19 ارب روپے سرکاری ملازمین میں تقسیم کر دئیے گئے، یہ رقم گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ڈھائی ہزار سے زائد کے افسران کو گزشتہ کئی سالوں سے دئیے جا رہے تھے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
** مقامی روزنامہ کے مطابق پارلیمنٹ کی “PAC” کمیٹی کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف منظر عام پر آیا ہے کہ ایک لاکھ 43 ہزار افراد میں غیر قانونی طور پر کثیر رقوم تقسیم کی گئیں جن کا سرکاری طور پر کوئی ریکارڈ نہی ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
** ماجد جہانگیر کو رسم کل آج ہو گا
کنگ آف کامیڈین ماجد جہانگیر کا سوئم آج بعد نماز عصر جامع مسجد قبا موٹی محل میں ہو گا جس می مرحوم کے بلند درجات اور روح کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی کی جائے گئی، یاد رہے کہ گزشتہ روز وہ لاہور میں طویل علالت کے باعث انتقال فرما گئے تھے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
** ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چئیرمین سید شرف علی شاہ نے دسویں جماعت کے سائنس اور جنرل گروپ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان سال برائے 2022 کر دیا
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
** اس سال سعودی حکومت نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے لئے حج برائے 2023 کے لئے “کرونا ویکسین ” لگانا ضروری ہو گا، حن کی خواہش رکھنے والے حجاج کرام بغیر ویکسین لگا آئے حج نہی کر سکیں گئے اور تما حجاج کرام “انفلوننزا ویکسین ” بھی لگانے کے پابند ہو گئے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO