Today's top news 139

آج کی اہم خبریں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

**سعودی حکومت کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کیلئے آنے والے زائرین کے لئے بڑی خوشخبری
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس سے تمام عمرہ زائرین کے لیے مملکت کے کسی بھی ائیرپورٹ پر آمد اور روانگی ممکن ہو سکے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کے لیے کوئی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کر سکتی ہیں، سعودی ایوی ایشن کی طرف سے پروازوں کو نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔اس قبل عمرہ ویزہ والے مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفر کرتے تھے، نوٹیفکیشن کے بعد دمام، القسیم، ریاض سمیت تمام ائیرپورٹس سے آمد اور روانگی کی سہولت دستیاب ہو گی۔
——————————————————–
** سعودی عرب کا ایک اور اعزاز
“مقامی عربی روزنامہ” کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے پہلی خلاباز خاتون کو خلائی مشن پر بھیجنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق رواں سال سعودی عرب اپنی پہلی خاتون خلا باز ریانا برناوی
“RAYYANA BARNAWAI”
اور اپنے سعودی ساتھی علی القرنی کے سستھ 10 روزہ خلائی مشن پر روانہ ہوں گئے، اس خلائی مشن کا بنیادی مقصد انسانی خلائی پرواز میں سعودی عرب کی صلاحیتوں کو مزید آگے ترقی کی طرف بڑھانا ہے، اور انسانیت کی خدمت اور خلائی صنعت کی برف ایک ترقی کا اور قدم بڑھانا اور تقویت دینا بھی ہے.
——————————————————–
* کراچ ٹریفک کا سنگین مسلہ
کراچی کے مختلف علاقوں میں بیک وقت ترقیاتی کاموں کے اجراء سے کراچی کے عوام بے ہنگم ٹریفک کے باعث شدید پریشانی سے دوچار ہونے لگے، ترقیاتی کاموں کی وجہ سے لوگ سارا سارا دن ٹریفک میں کئی کئی گھنٹوں تک پھنسے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ جاری ترقیاتی کی رفتار کو تیز کر کے جلد از جلد کاموں کو مکمل کیا جائے.
——————————————————–
** سونا پھر سستا ہو گیا
سونا ایک بار پھر عالمی مارکیٹ میں سستا ہو گیا، سونے کی نئی قیمت 1700 روپے فی تولہ کم ہو گیا ہے، اس وقت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 15 ڈالر فی اونس کمی آ گئی یے.
——————————————————–
** دنیا کی تیسری بڑی مسجد
“بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے گزشتہ دنوں دنیا کے تیسرے نمبر پر سب سے بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یہ مسجد 15 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہو گئی، جو حسین فن اسلامی خطاطی اور فن تعمیر کا عظیم شاہکار کے طور پر یادگار نمونہ بھی ہو گئی، یہ مسجد عالم اسلام اور دنیا بھر میں حرم شریف کے بعد تیسری بڑی مسجد ہو گئی، جس میں بیک وقت سیک لاکھ سے زائد افراد نماز کی ادائیگی کر سکیں گئے.
——————————————————–
* سگریٹ کی غیر قانونی تجارت
میڈیا رپورٹس کے مطابق “”آپ مانیں یا پھر نہ مانیں”” یہ حقیقت ہے کہ اس وقت پاکستان کے اندر سگریٹ کی غیر قانونی تجارت سے ہر سال قومی خزانے کو 100 ارب روپے کا خسارے کا سامنا ہوتا ہے، پاکستان کے اندر ہر پانچ میں سے دو سگریٹ کمپنیاں غیر قانونی طور پر ٹیکس چوری کے دھندے ٹیک چوری کر کے فروخت کئے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان کا نام ایشیائی ممالک میں اور سرفہرست پہلے نمبر پر آ گیا ہے.
——————————————————–
جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کا اعزاز
جماعت اسلامی کے جزبہ انسانیت کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، ترکیہ اور شام کے اندر زلزلہ سے متاثرہ افراد کی مالی مدد سے سرشار جماعت اسلامی کے “ادارہ الخدمت فاونڈیشن” کی طرف سے ترکہ کے متاثرہ خاندانوں کی دوبارہ آباد کاری کے لئے 20 ملین کی مالی امداد کا پہلا چیک امیر جماعت اسلامی کراچی کے حافظ نعیم الرحمن اور چیف ایگزیکٹیو الخدمت فاونڈیشن کے کراچی کے نوید علی بیگ نے ترکی قونصل جنرل کو پیش کیا.
——————————————————–
** “سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی “روزنامہ عکاظ” کے مطابق مکہ مکرمہ کے فوج داری مقدمہ کا” حرم کرین کیس” کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے، عدالت نے بن لادن کمپنی کو غفلت ، لا پرواہی، اور سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کا 100 فیصد ذمہ دار ٹھراتے ہعئے 20 میلن دودی ریال کا جرمانہ کیا ہے، جرمانے کے ساتھ ساتھ نقدی اور جیل کی سزا بھی دی گئی ہے، اخبار کے مطابق فوج داری اپیل کورٹ نے تین ملزمان کو چھ چھ ماہ کی قید، 30 ہزار ریال جرمانے کی سزا، بھی دی ہے.
——————————————————–
**اے ٹی ایم “ATM” پر وارداتیں
کراچی کے مختلف شاہراہوں پر بینکوں کے ساتھ قائم صارفین کی سہولت کے لئے “ATM” مشینوں پر شہری دن دھاڑے لٹنے لگے، جس سے بچنے اور محفوظ رہنے کے لئے صارفین کی بہت بڑی تعداد نے “ATM” مشینوں سے رقوم نکالنے کا بائیکاٹ اور اس سہولت کو استعمال کرنا بند کر دیا ہے، بنکوں سے ملحقہ ” ATM” مشینوں پر بینکوں کی طرف سے سیکورٹی کے ناقص انتظامات بھی ہیں.
——————————————————–
**مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا کا بغیر تنخواہ کام کرنے کا فیصلہ
ملکی معیشت کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ن لیگ کے وفاقی وزرا نے تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزرا اور 3 وزرائے مملکت شامل ہیں.
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 14 معاونین خصوصی کی پہلے ہی بلامعاوضہ خدمات کی درخواستیں منظور کر چکے ہیں.
———————————————————
**پنجاب میں منحرف اراکین کی اپیلیں خارج ، سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کروانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو اہم ہدایت کر دی
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے پنجاب میں منحرف اراکین کی ڈی سیٹ ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو پنجاب اسمبلی کی بحالی کی بات ہی ختم ہو گئی ، الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابا ت کی تاریخ کا حکم ہائیکورٹ نے دیاہے ، الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات پر کیا کر رہا ہے.
ڈی جی لاءالیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشت روز گورنر پنجاب کے ساتھ الیکشن کمیشن حکام کا اجلاس ہواہے ، گورنر پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کا کہاہے ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ قانونی راستہ گورنر کو لینا ہے یا الیکشن کمیشن کو ؟ ڈی جی لاءنے جواب دیا کہ قانونی راستہ گورنر کو ہی لینا ہے ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی.
جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ کیا آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات سے پہلے گورنر سے مشاورت کا پابند کرتاہے ؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ نے انتخابات کروانے کا حکم دیاہے ، ڈی جی لاءالیکشن کمیشن نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم میں گورنر سے مشاورت کا بھی کہاہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ نے اگر یہ حکم دیاہے تو اسی پر عمل کریں، منحرف اراکین کے وکیل نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے پر منحرف اراکین کی اپیلیں غیر موثر ہو گئیں ۔ عدالت نے اپیلیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں