Today's top news 266

آج کی اہم خبریں

رپورٹ /اعجاز احمد طاہر اعوان

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے اسے عمل درآمد کیلیے گورنر کو ارسال کردیا ہے.
اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور مستقبل کے روڈ میپ کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی.
OOO OOO OOO OOO OOO OOO
سعودی عرب کے قانون شہریت میں نئی ترمیم کیا؟
سعودی شہریت وزیر داخلہ کی تجویز پر وزیراعظم کے حکم پر دی جائے گی(فوٹو اخبار 24)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی قانون شہریت میں ترمیم کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔ “مقامی روزنانہ “اخبار24 اورعکاظ کے مطابق
“قانون شہریت” کی دفعہ 8 میں ترمیم کی گئی ہے۔ ترمیم کے مطابق سعودی شہریت وزیر داخلہ کی تجویز پرسعودی وزیراعظم کے حکم پر دی جائے گی۔
سعودی قانون شہریت کی دفعہ 8 کے پیرا گراف میں ترمیم سے قبل کہا گیا تھا کہ ’سعودی شہریت مملکت میں غیرملکی باپ اور سعودی ماں کی اولاد کو مقررہ شرائط پوری کرنے پر وزیر داخلہ کے حکم سے دی جاسکتی ہے۔ ترمیم کے بعد وزیر داخلہ کے بجائے شہریت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے تاہم وزیر داخلہ کی جانب سے اس کی سفارش کی جائے گی۔
سعودی ماں اور غیرملکی باپ کے ان بچوں کو سعودی عرب کی شہریت دی جائے گی جو شرائط پوری کریں۔ شرائط میں کہا گیا کہ ’پیدائش کے بعد سے سن بلوغت تک مملکت میں مستقل قیام پذیر ہوں، اچھے کردار کے مالک ہوں، بہترین عربی زبان جانتے ہوں اور شہریت کی درخواست سن بلوغت کو پہنچنے کے اگلے سال پیش کریں۔
OOO OOO OOO OOO OOO OOO
حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا۔ کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطا فلو(انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوا لیں۔ سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ گزشتہ دو برسوں سے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عازمین کی تعداد محدود کردی گئی تھی.
OOO OOO OOO OOO OOO OOO
**معروف صحافی کا ملکی سیاست پر تازہ قطعہ
کراچی کے معروف صحافی، سیاسی تجزیہ کار اور کالم نویس ریحان احمد فاروقی “PNP” کے لئے ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر اپنا خصوصی “تازہ قطعہ” لکھا کریں گئے، PNP کی طرف سے خوش آمدید
OOO OOO OOO O OOO O OOO OOO
** سعودی عرب مکہ مکڑہ میں چوری کی واردات
مکہ مکرمہ میں ےیل کمیونیکیشن کمپنی لگائے میں ٹاور سے 17 چارجنگ بیٹریاں چوری کر لی گئیں، چوری کرنے والے کل 5 افراد میں سے 4 پاکستانی اور ایک یمنی باشندہ ہے،
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
* کامیڈین ادکار ماجد جہانگیر انتقال کر گئے؟
پاکستا ٹیلی ویثرن کے معروف اداکار ماجد جہانگیر طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لاہور میں انتقال فرما گئےم ا کی عمر74 سال تھی اور لاہور کے ایک سرکاری ہسپتال می زیر علاج تھے، انہوں نے ایک بیوہ 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں، ماجد جہانگیر کو شہرت
ففٹی ففٹی” TV پروگرام سے حاصل ہوئی تھی
OOO OOO OO OOO OOO OOO OOO
* خواتین میں ذہنی دباو بڑھنے لگا؟
افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے کام کرنے پر پابندی کے باعث ذہنی دباو بڑھنے لگا، امارات کی اسلامیہ یو یونیورسٹی نے خواتین کی اس پابندی کو ختم کرنے کا پرزور مطالبہ کر دیا ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
* کراچی کے صارفین کے لئے بجلی سستی
بجلی 18 پیسے فی ہونٹ مہنگی مگر کراچی کے صارفی کے لئے 743 روپے سستی، اضافہ صرف جنوری کے بالوں می ہو گا، اصافہ اور اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائیں پر ہو گا
OOO OOO OOO OOO OO OOO OOO
* پاک سعودیہ کا تیل کے نئے معاہدہ پر دستخط
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کے مطابق آنے والے دنوں میں سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ” SDF کے درمیان تیل کے شعبے میں ایک ارب ڈالرز سے زائد کے نئے معاہدہ پر دستخط ہوں گئے، سعودی عرب کی حکومت نے ہر مشکل می پاکستان کی مالی مدد می بھرپور ساتھ دیا ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
* پاسپورٹ کی عالمی شناخت
دنیا کے طاقتور پاسپورٹ میں پاکستا دنیا کے آخری نمبر پر آگیا ہے ” آرٹن کیپیٹل کی رپورٹ کے مطابق طاقت ور ترین پاسپورٹ کی 2 فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں، اور پاکستان اس وقت دنیا بھر میں آخری نمبر پر آ گیا ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
* کراچی گلستان جوہر میں ڈاکو راج
کراچی گلستان جوہر بلاک 1 میں ایک کروڑ کی چوری کی واردات، گلستان جوہر تھانہ کی حدود می یہ از سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہے، ملزمان واردات کے بعد بآسانی فرار ہو گئے، گلستان جوہر کے علاقہ میں جوہر پولیس اسٹیش ک SHO اور دیگر عملہ کی ملی بھگت سے وارداتوں کا سلسلہ تیزی کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
* کراچی کا موسم
کراچی کے محکمہ موسمیات کے مطابق آن کراچی کا موسم خشک اور تیز ہواوں کی زد میں رہے گا رات کے ٹائم میں سردی بڑھ جائے گئی ابھی تک کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہی ہے، خشک موسم سے لوگ گلے بخار اور زکام کی شکایات میں گرفتار ہونے لگے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
* خواتین فٹ بال ٹیم کا دورہ سعودی عرب
پاکستانی خواتین فٹ بال ٹیم پیر کو سعودی عرب روانہ ہو گئی پاکستانی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گئی 24 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت ماریہ خان کریں گئیں
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
* کراچی میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء
گذشتہ سال 2022 کے دوران 2 لاکھ 26 ہزار 17 سو سے زائد نئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا گیا، اور 15 ہزار 889 انٹرنیشنل لائسنس کا اجراء کیا گیا
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
* وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا دورہ سعودی عرب
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے، وہ کانفرس میں خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے ہیں
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
آٹے کی شدید قلت کا سامنا
آٹے کی قلت کو کم کرنے کے لئے حکومت پاکستان نے روس سے گندم کی ایک کھیپ منگوا لی ہے اس وقت کراچی پورٹ پر مختلف ممالک سے ساڈھے تین کروڑ سے زائد کی گندم کراچی پورٹ پر موجود ہے، حکومت کی طرف سے ملک کے اندر آٹے کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ آٹے کی قیمتیں دن بدن تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہیں اور غریب لوگ پریشانیوں سے دوچار ہوتے جا رہے ہیں،،؟
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOO
مصطفیٰ کمال نے پی ایس پی کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا اعلان کردیا
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مشترکا کاوشیں رنگ لائی ہیں، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قوم میں مایوسی پیدا کرنے والوں کو آج مایوسی ہو رہی ہے، پاکستان بنایا تھا، اب پاکستان بچائیں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بار بار وضاحتیں نہیں دیں گے، ریاست مخالف نعرے اور نعرے لگانے والے دونوں کو مسترد کر چکے ہیں، 2018 کے الیکشن میں کراچی سے ایم کیو ایم کو ہرایا گیا ہے، کراچی کے انجن کے ذریعے پاکستان کی ٹرین کو اس کی منزل تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس بیٹھتا رہا تو پاکستان کی جمہوریت بھی بیٹھ جائے گی، 2018 میں جو جیتے وہ حیران تھے، جنہوں نے جتوایا وہ پریشان ہوگئے، حلقہ بندیاں ٹھیک کرلیں، پھر بھلے کل ہی الیکشن کروالیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں