Today's important news 212

آج کی اہم خبرںن

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ کریں گے، اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر 12 جنوری کو وزیراعظم شہباز شریف ابوظبی پہنچیں گے،وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم کا یو اے ای کا تیسرا دورہ ہوگا، ابوظبی میں وزیراعظم شہباز شریف اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملیں گے، شہباز شریف اماراتی وزیر اعظم نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے، دونوں ممالک میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی وسعت پر گفتگو ہوگی
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی اماراتی وزیراعظم، نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات،زعبیل پیلس میں ملاقات کے دوران دفاعی اور عسکری امور کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا،پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے یواے ای حکومت کیجانب سے سیلاب زدگان کی مدد کو سراہاتے ہوئے شکریہ ادا کیا.
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا
سعودی دارالحکومت ریاض کے قصر عرقہ میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جنیوا کانفرنس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقعہ پر سعودی کابینہ نے پاکستان کی مدد کے لیے جنیوا کانفرنس میں شرکت کو اس بات کی علامت قرار دیا کہ سعودی عرب سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور اس کے برادرعوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مکمل یکجہتی کا اظہار ضروری سمجھتا ہے جنیوا کانفرنس میں شرکت متاثرین کی مدد کے حوالے سے انسانیت نواز کردار کے طویل سلسلے کی ایک کڑی ہے اور پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کو صورت ممکن بنایا جائے گا.
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا میں پاکستانی وفد کے ارکان اور افسران سے گفتگو کرتے ہوئے ریزیلیئنٹ پاکستان عالمی کانفرنس کی کامیابی پر ‘ٹیم پاکستان’ کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ ﷲ کا شکر ہے کہ دن رات محنت کا ثمر گذشتہ کانفرنس میں سامنے آیا اور دنیا نے دیکھا کہ 9 ارب ڈالر کے اعلانات کئے گئے، یہ ایک تاریخی کامیابی ہے، یہ آپ کی ایمانداری سے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کاوشوں کا نتیجہ ہے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے کراچی کے فنکاروں، سیاسی و سماجی کارکنوں، شاعروں اور فلم سازوں کی ملاقات
بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے فنکاروں کے جدید و شاندار کام کو سراہا،آصفہ بھٹو زرداری نے سینڈ آرٹسٹس کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے پورٹریٹس کو سراہا،فنکار وہاں پیدا ہوتے ہیں جہاں ان کا خیال اور پشت پناہی کی جاتی ہے،پاکستان باصلاحیت فنکاروں، گلوکاروں، شاعروں، مجسمہ سازوں اور فلم سازوں سے بھرا ہوا ہے،ضروری ہے کہ انہیں اپنی بیپناہ صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم اور اسٹیج فراہم کیا جائے،پی پی پی کی زیرقیادت حکومتِ سندھ ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں پختہ یقین رکھتی ہے.
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
پرویز الہیٰ آج ہی اعتماد کاووٹ لیں گے، پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹنگ میں حصہ لینے کے لئے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے تمام ارکان پنجاب اسمبلی پہنچ چکے ہیں.
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے ان کے پاس نمبرز پورے ہیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ الحمداللہ 187نمبرزمکمل
انہوں نے بتایا کہ اس وقت اسمبلی میں ہمارے ارکان کی تعداد 185ہے،ایک رکن بہاولپور سے روانہ ہوگئے، کچھ دیر میں اسمبلی پہنچ جائیں گے، ایک اور رکن سے بھی رابطہ ہوا ہے ہوسکتا ہے کہ ہماری تعداد 187 ہوجائے.
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
کراچی کرکٹ کلب کے اعزازمیں تقریب
کر اچی کر کٹ کے کلب آرگنائزر کی جانب سے شکیل شیخ صاحب کے اعزاز میں پی سی ہوٹل میں ہائ ٹی کا انتظام کیا گیا۔ جس کے مہمانِ خصوصی ممبر قومی اسمبلی حافظ اسامہ قادری تھے ۔ پروگرام میں سابق نگراں انِٹیرِم کمیٹی کراچی آصف علی خان،سابق منجمٹ کمیٹی کے ممبر نعمان بٹ، لالا تنویر صاحب سکھر سے، سابق سکیرٹری کے سی سی اے شفیق کاظمی، سابق سکیرٹری کے سی سی اے علی حسین ، خالد نفیس، سابق صدر ذون 2 نصرت محبوب، سابق صدر ذون 5 سید محمد احمد نقوی، سابق ممبران کے سی سی اے کونسل وصال انصاری، افضل شیری، ایس ایم اسحاق نصرت اللّه، سابق سکیرٹری ذون 4 شمیم انور اور دیگر کلب ممبران اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر شکیل شیخ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے کلب کرکٹر آرگنائزر کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ کراچی کے کھلاڑیوں کے ساتھ انشاء اللّه نا انصافی نہیں ہوگی۔ اس موقع پر حافظ اسامہ قادری صاحب نے شکیل شیخ صاحب اور کرکٹ بورڈ کو اپنی جانب سے اور کراچی کرکٹرز کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
اس موقع پر مختلف تصاویر کے مناظر۔
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
سعودی عرب کے شہر جدہ میں المھا آرٹ گیلری کی جانب سے سال نو کی پہلی تصاویری نمائش منعقد کی گئی جس میں سعودی شہری اور غیر ملکی آرٹسٹوں نے اپنے فن پارے پیش کیے.نمائش کا افتتاح پاکستان قونصلیٹ جدہ سے پریس قونصلر حمزہ گیلانی نے کیا جو کے مہمان خصوصی بھی تھے نمائش میں پندرہ سے زائد آرٹسٹوں نے حصہ لیا اور اپنے فن کے ذریعے روایتی خطاطی، تصویری خطاطی، آئل پینٹنگ، واٹر کلر، ڈرائینگ ، وڈ کار ونگ ، سلک پینٹنگ اور ٹرکش آرٹ کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا تھا اور خوبصورت پینٹنگز بنانے پر آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈ بھی دیئے گئے.
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OO
** ڈسکہ سیکولر سیالکوٹ کی حالت زار
ڈسکہ سیالکوٹ سرکولر روڈ کی حالت زار، حکام کی بے حسی ک کھلا ثبوت، کئی ماہ سھ سیورج کا کام جاری ہیے اور کھلے می ہول سے کئی حادثات اور اموات ہو چکی ہیں کھلے میں ہول سے ڈھکن بھی غائب ہیں اور حادثات روزمرہ کا معمول ب کر رہگے ہیں کیا ذمہ داران اس سنگین مسلہ کی طرف توجہ دی گئے
OOO OOO OOO OOO OOO OOO OOP
* محلہ مشن DASKA کمپونڈ میں گندگی
کے ڈھیر
محلہ مشن کمپاونڈ کے مکینوں نے اپنے پرزور مطا.بک میں ڈسکہ کمیٹی کے اہل کاروں سے مشن کمپوںڈ کی صفائی صفرائی کا مطالبہ کیاہے لوگ بیماریوں کا شکار ہونے لگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں