سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)
حقیقی آزادی کیلئےآج ہم دو بنیادی محرّکات و اہداف کےتحت جیل بھرو تحریک کا آغاز کررہےہیں۔ اوّل: یہ ہمیں آئین کےتحت میسّربنیادی حقوق پر یلغار کیخلاف ایک پرامن اور غیرمتشدد احتجاج ہے۔ہمیں جعلی FIRs، نیب کےمقدموں، زیرِحراست تشدد، اور میڈیا و سماجی میڈیا سے وابستہ افراد پر حملوں کا سامنا ہے۔ دوم: یہ قوم کے اربوں روپے لوٹ کرمنی لانڈرنگ کے ذریعے باہربھجوانے اور خود NRO لے کر عوام خصوصاً غریب اور متوسط طبقے کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ تلے کچلنے والے مجرموں کے اس ٹولے کیخلاف ہے جنہوں نے قوم کو بدترین معاشی تباہی کے سپرد کیا۔