آج بچوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے 198

آج بچوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

کراچی/بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آج 22 نومبر 2023 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ آج کے دن بچوں کے حقوق کےلئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو بھی اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد یہ بھی ہے کہ بچوں کو تعلیم ، محنت، تفریح اور ذہنی تربیت کے علاوہ بچوں کی جسمانی نشو و نما اور فلاح و بہبود کا عالمی ادارہ “”یونیسیف “” بھی اس دن کو منانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔ اقوام متحدہ نے 1989 میں بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا تھا جس میں 20 نومبر 1990 کو دنیا کے 186 ممالک نے بچوں کا عالمی دن منانے کی قرارداد پر دستخط کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں