موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کہ لئے الیٹ کلب سعودی عرب نے ایک خوب صورت اور رنگا رنگ شام کا اہتمام کیا جس میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی 491

موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کہ لئے الیٹ کلب سعودی عرب نے ایک خوب صورت اور رنگا رنگ شام کا اہتمام کیا جس میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

سعودی عرب۔ الخبر۔ رپورٹ ( جویریہ اسد، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

الخبر کے ایک مقامی ہوٹل میں اس تقریب کو منعقد کیا گیا اور موسم بہار کی مناسبت سے دیدہ زیب سجاوٹ کی گئی
خواتین اور بچوں کے زرق برق ملبوسات نے محفل کی رونق کو چار چاند لگا دئیے۔
اس خوب صورت محفل میں کلب کے رسالے الیٹئنز ٹائمز کےتازہ شمارے کی تقریب رونمائ بھی کی گئ۔ کلب کی بانی اور رسالے کی ایڈیٹر جویریہ اسد نے بتایا کہ اس رسالے کو اس وقت سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے انگریزی اور اردو زبان میں شائع ہونے والے واحد رسالہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ جس میں پوری دنیا سے خواتین اور بچے اپنے خیالات قلم بند کرتے ہیں۔ انھوں نے اس رسالے کے تمام مصنفین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

شرکاء کی دلچسپی کے لئے تقریب کو مختلف رنگا رنگ سرگرمیوں سے سجایا گیا۔ جن کو کلب کی کوارڈینٹرز سعدیہ تجمل، حنا عمران، ثّنا بتول اور سمیرہ ہارون نے ترتیب دیا۔
کلب کی ممبرز مدیحہ مزمل، نیلوفر فاروقی ، ثّنا بتول، فرخندہ سحر ، نازش الیاس اور زہرہ زاہد کی جانب سے انعامات بھی دیۓ گئے۔بچوں کے لئے خصوصی کارنر بنایا گیا جس کا اہتمام محترمہ ثّمینہ ہاشمی اور ان کے اسکول کی اساتذہ نے کیا۔ بچےمختلف کھیل اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوۓ۔ اسکول کی جانب سے تمام بچو ں کو تحائف بھی دیۓگئے۔ شرکاہ نے اس خوب صورت محفل کے انعقاد پر منتظمین کی کوششوں کوسراہا اور کہا کے کرونا اور لاک ڈاؤن کے بعد اس طرح کی محفل ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور الیٹ کلب سعودی عرب نے ہمیشہ کی طرح اس نوعیت کے پروگرام منعقد کرنے کی روایت برقرار رکھی۔
کلب کی جانب سےرسالے کے مصنفین کو اعزازی اسناد دی گئیں اور تمام شرکاہ کو تحائف دیۓ گئے۔ آخر میں پر تکلف عشائیے سے تمام حاظرین کی تواضع کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں