Timely decision of Saudi Arabia's Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan 167

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا بروقت فیصلہ، دونوں وزرائے خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
(26 اپریل 2023)
“”عرب میڈیا رپورٹ”” کے مطابق سعودی وزیر خاجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو سوڈان سے سعودی شہریوں سمیت پاکستانیوں اور دیگر ممالک کے باشندوں کے کامیاب ترین انخلاء کرانے پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ان کی بر وقت کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے، شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈان کے موجودہ بحران میں محصور جانوں کے تحفظ میں مثبت اور فوری کردار ادا کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے، اور یہ اقدام “”قابل ستائش”” بھی ہے، دونوں وزرائے خاجہ نے سوڈان کی موجودہ کشیدگی ملکی سلامتی اور استحکام کی سر بلندی کے لئے مختلف طریقوں پر بھی سنجیدگی سے غور کیا، اس وقت سوڈان میں پھنسے 700 سو سے زائد پاکستانی گھرانوں کو بحفاظت نکالنے کا انخلاء بھی مکمل کر لیا گیا ہے، اور مزید 120 پاکستانی گھرانوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان وہ واحد ملک ہے کہ جس نے سب سے پہلے سوڈان سے اپنے شہریوں کو نکالنے میں مثبت کردار ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں