سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
قرآن پاک کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے ، سویڈن حکومت نے عالم اسلام کی دل آزاری کی لہذا ضروری ہے کہ امت مسلمہ یک جان ہوکر قرآن کے ہر حکم کو اپنی زندگی کا اوڑھنابچھونا بنالے کیونکہ قران حکیم ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ ) کے صوبائی صدر حاجی بخت کمال شاہ نے کہا ہے کہ قرآن پاک ایک مقدس کتاب ہے اور ہر انسان کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہے لہذا قرآن مجید کی بے حرمتی کسی قیمت پر قبول نہیں کر سکتے ، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سویڈن سفیر کو ملک بدر کرکے ان سے سفارتی و تجارتی تعلقات مکمل ختم کرنے کا اعلان کیاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ سویڈن واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اس گھناؤنی سازش سے امت مسلمہ میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اور تمام مسلمان غصہ میں ہیں نیز قرآن مجید کی بے حرمتی مسلمانوں کی غیرت ایمانی پر حملہ ہے ۔ اس سلسلہ میں ایپکا برادری اسکی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت احتجاج پر ہیں کیونکہ یہ غیرت ایمانی کا تقاضا بھی ہے.
83