رپورٹ : شاہین جاوید ریاض سعودی عرب
سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ کی جانب سے کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات قونصلر جنرل خالد مجید اور سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بڑی تعداد میں عام معمولی کیسوں میں قید پاکستانی سعودی حکومت کی جانب سے رمضان میں عام معافی کے اعلان کے بعد رہا ہوں گے.
جن کی رہائی کے لیے فہرستیں تیار کی جاری ہیں ہم سعودی حکومت کے مشکور ہیں کے انہوں نے ہمشہ ہمارے ساتھ ہر مسائل میں تعاون کیا ،
عشائیہ سے سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز، چوہدری اکرم گجر، امتیاز احمد اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور چوہدری اظہر وڑائچ نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کمیونٹی میں اتحاد و بھائی چارے کی ایک مثبت سوچ ہے.
155