عطا اللہ تارڑ 112

سپریم کورٹ کے 2ججز کے تفصیلی فیصلےپر کوئی حیرانی نہیں ہوئی.وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے 2ججز کے تفصیلی فیصلےپر کوئی حیرانی نہیں ہوئی،مخصوص نشستوں سے متعلق آئین کے کچھ آرٹیکل سے باہر جا کر فیصلہ لکھا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 2جج صاحبان فرماتے ہیں آرٹیکل 175 اور185سے باہر جا کر اکثریتی فیصلہ دیا گیا، سنی اتحاد کونسل کا پارلیمان میں وجود نہیں تھا، انکے چیئرمین نے آزاد الیکشن لڑا، مخصوص نشستوں کے معاملے پر اس جماعت کو ریلیف دیا گیا جو درخواستگزار ہی نہیں تھی،وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے نہیں کہا کہ پارٹی تبدیل کی،مخصوص نشستوں کے فیصلےپر ہماری نظرثانی اپیلوں کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں