پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش، شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں.افغانستان طالبان حکومت 311

پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش، شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں.افغانستان طالبان حکومت

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

افغانستان میں طالبان حکومت نے پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور 190 سے زائد زخمی ہوگئے، اس واقعے پر افغان طالبان نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا.
طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں