بجلی کے بلوں پر ٹارگٹڈ سبسڈی ہے.وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری 79

بجلی کے بلوں پر ٹارگٹڈ سبسڈی ہے.وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ بجلی کے بلوں پر ٹارگٹڈ سبسڈی ہے، اس پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہوتا اور اگر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض ہے تو اس پر بات ہوسکتی ہے.
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چند علاقوں میں سیلابی ریلوں سے فصلوں کا نقصان ہوا ہے، سیلابی علاقوں میں محکمہ صحت کام کررہا ہے تاہم پنجاب کے سیلابی علاقوں میں صحت کے حوالے سے ایمرجنسی صورتحال نہیں۔ڈینگی وبا پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کنٹرول ہے اور سندھ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد زیادہ ہے.
بجلی بلوں پر ریلیف کو لے کر آئی ایم ایف کے تحفظات پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں پر ٹارگٹڈ سبسڈی ہے، اس پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہوتا اور اگر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض ہے تو اس پر بات ہوسکتی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں پر دو ماہ کا عارضی ریلیف دیا گیا تھا لیکن سیاسی مخالفین بجلی بلوں کے ریلیف پر سیاست کررہے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام تیاری کے بعد پروگرام کا اعلان کرتی ہے، پنجاب حکومت ایسا نہیں کرتی کہ پروگرام کا اعلان کردے اور یہ معلوم نہ ہوکہ پیسے کہاں سے آئیں گے، ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی نہیں ہوگی، کٹوتی ہمارے اخراجات سے ہوگی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت ماحولیات پر بہت کام کررہی ہے، فصلیں جلانے پر لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور بھٹوں کیخلاف کارروائی ہوئی، آئندہ دو تین سال میں پنجاب سے اسموگ کا خاتمہ یا کمی کردی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں