عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے سبب ملک میں یکم اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان 102

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے سبب ملک میں یکم اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے سبب پاکستان میں یکم اگست 2024ء سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں دو فیصد کمی کے ساتھ 6ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں.
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی ممکنہ وجوہات غزہ میں سیز فائر کی بڑھتی توقعات اور چین میں تیل کی طلب میں کمی بتائی جا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام میں بھی کلیدی تبدیلی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت قیمتوں کے تعین کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے حوالے کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں