شہر قائد کراچی میں سڑکوں، گلی محلوں اور مین شاہراہوں پر آوارہ، خارش زدہ اور بیمار کتوں کی بھرمار 64

شہر قائد کراچی میں سڑکوں، گلی محلوں اور مین شاہراہوں پر آوارہ، خارش زدہ اور بیمار کتوں کی بھرمار

کراچی،اعجاز احمد طاہر اعوان،پی این پی نیوز ایچ ڈی

شہر قائد کراچی میں سڑکوں، گلی محلوں اور مین شاہراہوں پر آوارہ، خارش زدہ اور بیمار کتوں کی بھرمار سے بچے، بوڑھے، خواتین اور نوجوان شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ اور اب تک ان آوارہ کتوں کے کاٹنے سے سینکڑوں واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں “”کے ایم سی KMC”” کراچی کے ذمہ داران خواب غفلت کی گہری نیند میں مدہوش ہیں۔ کتوں کی بھرمار کے پیش نظر کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی بر وقت دستیاب نہیں ہوتی، جس کے باعث اب تک سینکڑوں افراد اپنی زندگی کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔ کتے کے کاٹنے کی ویکسین اکثر اوقات سرکاری ہسپتالوں کے اندر بھی میسر نہیں ہوتی۔ اس وقت کراچی کے بے گناہ افراد کتوں کے نشانے پر ہیں۔ اس وقت کراچی سمیت سندھ بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے رواں سال بھی کتے کے کاٹنے کے سینکڑوں واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ اب تک “”KMC”” کی جانب سے آوارہ کتوں کو مارنے کے لئے کوئی مثبت اقدامات سامنے نہیں آ سکے۔ کتوں کے عدم خاتمہ کے باعث آوارہ کتوں کی افزائش میں بھی بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ آواتہ، خطرناک اور بیمار کتے سارا سارا دن گلی محلوں اور سڑکوں پر با کثرت گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہسپتالوں کے اندر کتے کے کاٹنے کی ویکسین کا فوری طور پر انتظام کیا جائے اور کتا مار مہم کا بھی فوری انتظام کیا جائے تاکہ کراچی کے عوام سکون کا سانس لے سکیں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں