شوہر کے قتل میں بیوی ملوث نکلی رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی) 208

شوہر کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مجرم کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو قانون سے نہیں بچ سکتالاہور کے علاقے ہربنس پورہ جہاں اندھے قتل کے ملزمان قانون کی گرفت میں ا ہی گئے قتل کی واردات میں مقتول کی اپنی بیوی شامل تھی شوہر کے قتل میں بیوی ملوث نکلی سمیرا نامی خاتون نے اپنے شوہر کو تیرہ لاکھ روپے دے کر کرائے کے قاتلوں سے قتل کرایاایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور اخلاق اللہ تارڑ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہربنس پورہ میں ہونیوالی اندھے قتل کی واردات کے بارے میں بتایا کہ مقتول شاہد رشید کی بیوی سمیرا کے اپنے کزن راشد جو کہ سعودی عرب میں مقیم ہے کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ملزمہ سمیرا نے اپنے شوہر شاہد رشید کو راستے سے ہٹانے کے لیے خطرناک منصوبہ بنایا3 1لاکھ روپے دے کر عابد حسین عرف پپو اور نقاش داؤد نامی شوٹر کے زریعے فائرنگ کر کے قتل کرایاانویسٹیگیشن پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا کر مقتول کی بیوی سمیرا اور دو ملزمان کو گرفتار کر کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں