سعودیہ عرب کی معروف شخصیت شگفتہ مناف نے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی 193

سعودیہ عرب کی معروف شخصیت شگفتہ مناف نے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

ثناء شعیب نمائندہ خصوصی جدہ سعودی عرب رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاک کمیونٹی جدّہ کی ہر دلعزیز شخصیت شگفتہ مناف جنہوں نے ٹیلنٹ سپوٹر (talent spotter)کے نام سے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا ۔جس میں تمام مکاتب فکر کے لاتعداد لوگ ایک چھت تلے نظر ا ئے ۔
سعودیہ عرب کی معروف شخصیت شگفتہ مناف نے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا نظامت کے فرائض فائزہ شیخ اور نسیم سحر نے ادا کیے ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر آفتاب خان ۔ڈاکٹر سید مسعود ۔ڈاکٹر ارم تنویر ۔ڈاکٹر یوگی وہاب۔اور زاہدہ بھنڈ تھیں.
اس تقریب میں وہ خواتین جو کسی نہ کسی چیز میں مہارت رکھتی ہیں ان کے ٹیلنٹ کو سب کے سامنے لانے کے لیے اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جن میں شہیر دیشمک ۔عبدل ماجد فرید ۔سیما فرید ۔عبدلعزیز فرید ۔شارق فرید ۔آمنہ فرید ۔نازنین ایاز ۔سائرہ ۔صفیہ ۔یسرا اسد ۔یسرا ۔سحر ۔صائمہ عرفان ۔سونیا ۔ثوبیہ ۔باسل ۔مریم ۔شامل تھیں ۔شگفتہ مناف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کے میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہتی ہے کے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ہنر کو ڈھونڈ کر سب کے سامنے لاؤں اسی لیے میں ان کو ایک پلاٹ فارم دیتی ہوں جس کے زریعے وہ اپنے ہنر کو سب کے سامنے لا سکیں اور خوداعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں