جدہ :رپورٹ ثناء شعیب ,پی این پی نیوز ایچ ڈی
جدہ میں مقیم پاک بزنس کیمونٹی کے چیئرمین اور شرکہ افضل باک العربیہ کمپنی کے جنرل مینیجر چوہدری محمد افضل جٹ کے بیٹے چوہدری بلال افضل کا نکاح حرم شریف مکہ مکرمہ میں معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد بشیر کی بیٹی سے رشتہ داروں اور والدین کی موجودگی میں ہوا بعد ازان انہوں نے دوستوں اور عزیزو اقارب کو بمعہ فیملی جدہ کے ایک بڑے خوبصورت ہوٹل میں عشائیہ دیا ۔ جس میں جدہ قونصلیٹ سے قونصل جنرل خالد مجید – قونصلیٹ کے افسران – پاک کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات – سعودی حضرات۔کمپنی سٹاف اور میڈیا نمائندگان نے بھر پورُشرکت کی۔ خصوصی طور پر سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین۔ شرجیل امجد راؤ۔ چوہدری خالد نواز چیمہ۔ چوہدری محمد ریاض گھمن – ُچوہدری منیر سندھو۔ کیپٹن احمد افضل۔ و دیگر شریک ہوئے۔ قونصل جنرل خالد مجید نے چوہدری افضل جٹ کا خوبصورت تقریب سجانے پر شکریہ ادا کیا اور مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شرجیل امجد راؤ۔ اور چوہدری شہباز حسین نے بھی چوہدری افضل کو مبارک باد پیش کی اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے دعا کی سب مہمانوں کی پر تکلف ڈنر سے تواضع کی گئی جسے سب نے خوب انجوائے کیا۔ چوہدری محمد افضل نے بیٹوں کے ہمراہ سب کا شکریہ ادا کیا اور سب مہمانوں کو بخوشی تحائف دیتے ہوئے الوداع کہا یوں یہ پر وقار تقریب رات گئے جاری رہی