Amjad Islam Amjad 144

اُردُو اَدب کیلیے امجد اسلام امجد کی خدمات کا کوئی ثانی نہیں، سینئر صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
معروف شاعر، کالم نویس اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ سینئر صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان کا کہنا ہے کہ امجد اسلام امجد کی وفات کا سن کر دلی صدمہ ہواان کی شاعری امید اور آس کی شاعری تھی۔اُردُو اَدب کے لیے امجد اسلام امجد کی خدمات کا کوئی ثانی نہیں۔وہ نہایت حساس ،مخلص اورانسانیت پر یقین رکھنے والی شخصیت تھے۔ اللہ تعالیٰ امجد اسلام امجد کا سفرِ آخرت اپنی رحمتوں کے سائے میں کرے اوراپنے حبیب کے صدقے ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں