سعودی وزارت خارجہ نے نجی وزٹ ویزے (پرسنل وزٹ ویزے) کے حصول کے طریقہ کار کا اعلان 263

سعودی وزارت خارجہ نے نجی وزٹ ویزے (پرسنل وزٹ ویزے) کے حصول کے طریقہ کار کا اعلان

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی وزارت خارجہ نے نجی وزٹ ویزے (پرسنل وزٹ ویزے) کے حصول کے طریقہ کار کا اعلان کیا ہے۔
پرسنل وزٹ ویزے پر آنے والے اپنے دوستوں یا سعودی احباب سے ملنے کے لیے آ سکیں گے۔ انہیں مملکت کے کسی بھی ریجن یا شہر میں جانے کی اجازت ہو گی۔
مکہ میں عمرے اور مدینہ میں مسجد نبوی کی زیارت کے ساتھ مملکت میں موجود مذہبی و تاریخی مقامات کے ساتھ اور ثقافتی پروگراموں میں شرکت بھی کر سکیں گے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ نجی وزٹ ویزا آن لائن حاصل کیا جا سکے گا.
ویزا پلیٹ فارم https://visa.mofa.gov.sa پر کارروائی ہو گی۔
سعودی شہری اپنے احباب کو مملکت آنے اور عمرے کے لیے نجی وزٹ ویزے پر بلا سکتے ہیں۔
نجی وزٹ ویزے کی درخواست (الزیارۃ) دفتر خارجہ کے وزٹ پلیٹ فارم پر دی جائے گی۔
درخواست پلیٹ فارم پر خدمت الافراد (انفرادی سہولت) کے ذریعے دی جا سکے گی.
النفاذ الوطنی پلیٹ فارم کے ذریعے اندراج ہو گا.
وزیٹر سے متعلق معلومات نجی وزٹ ویزے کی درخواست کے ذریعے پیش کرنا ہوں گی اور اقرار ناموں کی منظوری دینا ہو گی۔ اس کے بعد وزٹ ویزے کی درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ ’وزٹ ویزے پر آنے والا مہمان ویزا پلیٹ فارم پر ویزے کی درخواست فارم پر کرنے کے بعد میڈیکل انشورنس اور ویزا فیس کی کارروائی خود کر سکتا ہے.
اس کے بعد سعودی سفارتخانے یا قونصلیٹ میں درخواست اور پاسپورٹ جمع کرائے، سفارتخانے یا قونصلیٹ کے رجسٹرڈ ٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کے ذریعے یہ کام کرائے گا.
ویزا جاری ہونے کے بعد پاسپورٹ وصول کر کے ایئرپورٹ، بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی کسی بھی راستے سے مملکت آنے کی اجازت ہو گی.
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے کی جمع کردہ درخواستوں کے بارے میں استفسارات ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے کیے جا سکتے ہیں.
اس مقصد کے لیے “استعلام” کا آپشن منتخب کیا جائے۔ اس کے بعد مطلوبہ معلومات درج کی جائیں پھر پہلے سے موجود درخواستوں کے بارے میں معلومات کے لیے “استعلام‘” کو پش کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں