ریڈ پاکستان قطر چیپٹر نے اپنے پہلے کتب کلب ایونٹ کی میزبانی کی جس میں بچوں میں کتابیں پڑھنے کی اہمیت پر زور دیاگیا 226

ریڈ پاکستان قطر چیپٹر نے اپنے پہلے کتب کلب ایونٹ کی میزبانی کی جس میں بچوں میں کتابیں پڑھنے کی اہمیت پر زور دیاگیا

رپورٹ، چوہدری فاروق سلہری (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تقریب کی نظامت اور میزبانی عظمیٰ انصاری نے کی۔اور بہترین نظامت سے تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا.
ہماری زندگی میں کتابوں کی اہمیت بہت زیادہ ہے انہوں نے بچوں کو کتابیں پڑھنے کے فوائد بتائے۔
مختلف کتابیں پڑھنے والے بچوں میں عائشہ مشتاق، زکریا ندیم، کبریٰ ندیم، سجاد ایاز اور عثمان صابر شامل تھے۔
ہما مرزا نے کہانیوں کی کتاب “چکن لکن” پڑھی جسے بچوں نے بہت پسند کیا۔ بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ کہانی کے آخر میں کچھ سوالات پوچھے گئے جن کے جوابات بچوں نے بھرپور طریقے سے دیے۔
ڈرائنگ اور سکیچنگ کا ایک مقابلہ  بھی کروایا گیا۔ بچے اپنے پسندیدہ کارٹون کرداروں میں بے پناہ دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔
ریڈ پاکستان-قطر چیپٹر کی صدر،  شاہدہ خان نے تمام والدین، بچوں کی آرگنائزنگ ٹیم کا اس  ایونٹ کے لیے ایسی شاندار کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ٹی این جی سکول کی سی ای او شگفتہ بکالی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تقریب کے لیے سکول کا ہال کے علاوہ بہترین سہولیات فراہم کیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے کتابوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی اسکول کی لائبریریوں تک رسائی حاصل کرکے نئی نسل کو نہ صرف نصابی کتابیں بلکہ دیگر معلوماتی کتابیں بھی پڑھنے کی عادت ڈالنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
دیگر شرکاء میں ڈاکٹر صوبیہ، مریم خالد، صفا صفدر (ریڈیو قطر FM107)، صائمہ صابر،  سعدیہ، مسز ردا، مسز زاہدہ نرگس اور پی آئی ایس انگلش کی ٹیچر ناہید شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں