پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا 136

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، پٹرول کی قیمت میں 17روپے 50 پیسے اضافہ کیا گیا,جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 290روپے 45پیسے فی لٹر ہوچکی ہے۔جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293روپے 40پیسے فی لٹر ہوگئی.
وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوچکا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں