سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ سمیت تمام لوگوں کیلئے طے کیا جائے کہ وہ 1300سی سی سے زیادہ کی گاڑی استعمال نہیں کریں.
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ سمیت تمام لوگوں کیلئے طے کیا جائے کہ وہ 1300سی سی سے زیادہ کی گاڑی استعمال نہیں کریں ،ساری قربانیاں عوام سے نہیں مانگیں، خود بھی کچھ کریں،انہیں استعمال کرنا ہے تو اپنی ذاتی گاڑیوں میں بیٹھیں، اپنی جیب سے فیول کی قیمت ادا کریں،وزیراعظم چاہیں تو آج ہی اس پر عملدرآمد کر سکتے ہیں.
میڈیا کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ بجلی کی قیمت کم ہونی چاہئے، آئی پی پیز کاآڈٹ کیا جائے،2019میں آئی پی پیز سے معاہدوں کو ریوائز کیا گیا، تنخواہ دار طبقےپر سارابوجھ ڈال دیا جاتا ہے،ان کاکہناتھا کہ ملک بھر کے لوگوں نے اس دھرنے سے اپنی امیدیں وابستہ کرلی ہیں،لوگ مایوس ہو رہے ہیں،بات اب خودکشیوں تک پہنچ گئی ہے،حافظ عبدالرحمان نے کہاکہ ہم نے بڑی ہمت اور تدبر سے پرامن مزاحمت کا مظاہرہ کیا ،شدید گرمی اور بارش میں بھی لوگ مری روڈ پر دھرنے میں موجود ہیں،آج خواتین کا جلسہ عام ہو گا.