پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کی پر وقار تقریب قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم گونگے بہروں کا اظہار 140

پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کی پر وقار تقریب قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم گونگے بہروں کا اظہار

بیورو چیف,پنجاب (ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار.پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وطن عزیز پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کی پر وقار تقریب قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم گونگے بہروں کی تنظیم ڈیف اینڈ ڈیمب شاہدرہ موڑ آفس میں منعقد ہوئی ہاتھوں کے اشاروں سے وطن کی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان لوگوں نے سج دھج خوبصورت لباس پہن کر اپنے بچوں کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹ کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا اپنی مدد آپ کے تحت یہ گونگے بہرے پاکستانی جن کے نام پر ادارے بنا کر لوگ کروڑوں روپے ہڑپ کر جاتے ہیں اور ان تک ایک پیسہ نہیں پہنچتا لیکن یہ معزور افراد سارا سال محنت مشقت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں باوجود اس کے کہ ان کی آواز سننے والا کوئی نہیں ان کے اشارے سمجھنے والا کوئی نہیں لیکن پھر بھی وہ وطن سے محبت کا اظہار لازمی سمجھتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں