صدر مملکت کا فلسطین، اسرائیل تنازع پر اظہار تشویش، جنگ بندی کا مطالبہ 194

صدر مملکت کا فلسطین، اسرائیل تنازع پر اظہار تشویش، جنگ بندی کا مطالبہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

صدر مملکت عارف علوی نے فلسطین اور اسرائیل کے مابین تنازع پر اظہار تشویش کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین حالیہ جھڑپوں کے سبب خونریزی روکنے کیلئے فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے کی بدترین صورتحال فوری جنگ بندی کا تقاضا کرتی ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کے تصادم سے خطے کی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔ عالمی برادری تنازع مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے فعال کردار ادا کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھی مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، فلسطین اور اسرائیل کے مابین پیدا شدہ صورتحال کی انسانی قیمت پر تشویش ہے۔ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کا اعادہ کرتا ہے۔ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر خودمختار ریاست فلسطین قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں