پاکستان کے عوام جے یو آئی سے محبت رکھتے اور قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن سے عقیدت رکھتے ہیں. سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری 149

پاکستان کے عوام جے یو آئی سے محبت رکھتے اور قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن سے عقیدت رکھتے ہیں. سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

رپورٹ، بنوں عدنان تابش (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام جے یو آئی سے محبت رکھتے اور قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن سے عقیدت رکھتے ہیں اور قائدجمعیتہ ہی پاکستانی عوام کے امید کی آخری کرن ھے ، پاکستان کے مشکل حالات کو چیلنج سمجھ کر پی ڈی ایم کے اتحادی جماعتوں نے قبول کرکے عوام سے کئے گئے وعدے پورا کرنے شروع کر دئیے ہیں نیز ھم پاکستان میں آئین و قانون اور جمہوریت کے استحکام اور عوامی خوشخالی کیلئے کوشاں ہیں انشاءاللہ اب پاکستانی عوام کی اکثریت ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے متحد ہو چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ کے مقامی ھوٹل میں جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی فنانس سیکرٹری انجنئیر حاجی سجاد کی قیادت میں ایک وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر جمعیت جدہ کے بھائی عبداللہ کنائی اور بھائی رحمان اللہ کنائی بھی موجود تھے ۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ دیار غیر میں جماعتی احباب کی محبت اور اخلاص دیکھ کر دلی خوشی اور سکون محسوس کر رہاھوں ، سعودی عرب میں جماعت کی فعالیت اور مقبولیت خصوصا” اپ لوگوں کے جذبہ کو سلام پیش کرتاہوں ۔ انہوں نے جے یو آئی سعودی عرب کے کابینہ ارکان کی کوششوں کو سراہا اور انکو ذبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے ہوتے ہوئے پاکستان میں اسلام سے متصادم کوئی قانون اور بل پاس نہیں ہوگا ہر فلور پر اسلام کا دفاع کیا جائیگا کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ھے اور یہاں پر اسلامی نظام نافذ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی کیجائیگی اور اضمن میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں