اسٹاف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی
اوورسیز رہنما سماجی شخصیت مبصر اقوام متحدہ چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب، صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب چوہدری ندیم اختر گجر نے حالیہ بھارتی جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن پاکستانی عوام وطن کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انڈیا کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا.مزید کہا ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے تمام اوورسیز پاکستانیز وطن سے یکجہتی اور محبت کا ثبوت دیتے ہوئے افواج پاکستان کا ساتھ دیں. مزید کہا مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ افسوسناک اور تشویشناک ہے،مگر بھارت نے ہمیشہ کی طرح بغیر تحقیق کے پاکستان پر جھوٹا الزام لگادیا اور بوکھلاہٹ میں سندھ طاس اور دیگر معاہدے یک طرفہ طور پر ختم کر دیے جو کہ اقوام متحدہ اور عالمی سفارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے.مزید کہا کہ انڈیا کی آبی جارحیت جیسے مزموم مقاصد جس سے کروڑوں کی تعداد میں انسانوں کو متاثر کرنے کی غیر انسانی غیر اخلاقی اور غیر سفارتی مذموم کوشش ہے جو قطعاً ناقابل قبول ہے. مزید کہا اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے اپیل ہے بھارت کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے اسے ہر طرح کے جنگی عزائم سے روکا جاے ورنہ پاکستان کی طرف سے دیے گئے ردعمل سے پورا خطہ متاثر ہو گا.