رپورٹ الریاض جویریہ اسد (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ریاض سیزن 2023 میں پاکستان ہفتے کا آغاز ہو گیا.
السویدی پارک الریاض میں پاکستانی ؛ غیر ملکیوں سمیت سعودی باشندوں کی بھرپور شرکت.
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام السویدی پارک میں ریاض سیزن میں 26 نومبر 2023 کو پاکستان ویک کا آغاز کر دیا گیا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ چاروں طرف بکھرے نظر آئے جہاں پاکستانی گلوکاروں اور آرٹسٹوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس رنگارنگ فیسٹیول میں پاکستانیوں سمیت سعودیوں اور غیر ملکیوں نے بھر پور شرکت کی ریاض سیزن میں مختلف ممالک کے ثقافتی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا جس میں ایک ہفتہ پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے مخصوص کیا گیا فیسٹیول میں پاکستانی گلوکار اور آرٹسٹ اپنی بھر پور کارگردگی سے پاکستان کی دلچسپ لوک داستانیں اور ثقافتوں کی عکاسی کریں گے فیسٹیول میں مختلف اقسام کے اسٹال حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے پاکستانی فیسٹیول میں شریک پاکستانیوں سمیت سعودی باشندوں اور غیر ملکیوں کا کہنا تھا کہ وہ سعودی قیادت اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں بھر پور تفریح کا موقع میسر کیا سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر میڈم نوشین وسیم کا کہنا تھا کہ سعودی گورنمنٹ کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے تارکین وطن کے لئے تفریح سے بھر پور فری پروگرامز کا انعقاد خوش آئند ہے جس میں پاکستانی کمیونٹی کو بڑھ چڑھ کر شرکت کرکے دیار غیر میں اپنے وطن کی تہذیب ؛ تمدن اور کلچر سے محفوظ ہونا چاہیے نوشین وسیم کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویثرن 2030 کے تحت سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کی تفریح کے لئے ریاض سیزن اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ شروع ہے جبکہ سعودی عرب کے دیگر شہروں میں بھی سیزن کے تحت تفریح پروگراموں میں مقامی و غیر ملکی فنکار فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین کو خوب محظوظ کریں گے یاد رہے کہ تفریح پروگراموں میں شرکت کیلئے کوئی فیس یا ٹکٹ نہیں ہے.