the owner of Peshawar's famous Charsi Takka 98

پشاور کے مشہور چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو گرفتار کر لیا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کی نمک منڈی میں کئی سالوں سے قائم مشہور ریستوران نثار چرسی کے مالک نثار خان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
نثار خان کو ایک ویڈیو میں غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس پر تھانہ شاہ قبول پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق نثار خان کو ویڈیوز میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے۔
پولیس کے مطابق چرسی تکہ کے مالک نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں