سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع پر کہنا ہے کہ عالمی برادری مداخلت کرے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوائے۔ا
اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی وجہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ اور عالمی قراردادوں کو تسلیم نہ کرنا ہے۔او آئی سی نے موجودہ حالات کا ذمے دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی وجہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی روزانہ کی بنیاد پر نسل کشی اور فلسطینی علاقوں پر حملے ہیں۔
فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی۔
جس کی وجہ سےعمارتیں تباہ اور بیسیوں فلسطینی شہید ہوئے۔اسلامی تعاون کی تنظیم کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کا تحفظ کرے اور فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضہ ختم کروانے کے لیے سنجیدہ سیاسی عمل کے لیے تعاون کرے۔
او آئی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضہ ختم کروا کر فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔