سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
نواب شاہ ٹرین حادثے میں جاں بحق مسافروں کی تعداد 28ہوگئی،وزیرریلوے سعد رفیق کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ انہوں نے صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے کہ متوفیان کی لسٹ فوری جاری کرے تاکہ مسافروں کے اہل خانہ کو فوری تفصیلات مل سکیں،زخمیوں کے علاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں می زخمیوں کو بہترین علاج مہیا کیا جارہا ہے۔
حادثے تخریب کاری ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے ہر پہلو کو دیکھا جارہا ہے، جائزہ لینا پڑے گا کہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی، ان کے مطابق ٹرین ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریل چلا رہا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جاں بحق مسافروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی سے حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس حادثے میں 28افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔کراچی سے حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس سرہاری ریلوے سٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں ٹرین کی 10بوگیاں الٹ گئیں جبکہ درجنوں مسافر ٹرین میں پھنسے ہوئے ہیں.