سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف اسلام آبادپولیس میں درج مقدمات کی تعداد76ہو گئی 78

سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف اسلام آبادپولیس میں درج مقدمات کی تعداد76ہو گئی

اسٹا ف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی، عدالت نے نورین نیازی کی درخواست نمٹا دی.
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کی تفصیل کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،نیب اور ایف آئی اےکی جانب سے مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی گئی،خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کےمقدمات کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی،صوبوں میں درج مقدمات کی رپورٹ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی،عدالت نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے بعد نورین نیازی کی درخواست نمٹا دی.
اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی،سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف اسلام آبادپولیس میں درج مقدمات کی تعداد76ہو گئی،پی ٹی آئی احتجاج کے بعدبانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14مقدمات درج ہوئے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف اس سے قبل اسلام آباد میں 62مقدمات درج تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں