تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما شاندانہ گلزار اورعثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے 212

تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما شاندانہ گلزار اورعثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے دو رہنماوں کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں.
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کی اپیل پر سماعت ہوئی ، ٹریبونل نے شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے منظور کر لیا،ریٹرننگ افسر نے این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے.
دوسری جانب عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں